17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وارانسی میں ’ڈسٹنیشن نارتھ ایسٹ‘ فیسٹول کے دوسرے دن مندوبین سے گفت وشنید کی

Urdu News

شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  ، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج )وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وارنسی میں آج کہا کہ ترقی اورموقعوں کے شمال مشرقی طریق کارکو اب پورے بھارت میں اپنایا جارہا ہے اور یہ ملک کے مختلف حصوں میں عوام کو ،خاص طور پر نوجوانوں کو ان مربوط کوششوں سے واقف کرانے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ شمال مشرقی خطے سے ان میں سے ہر ایک کو کیا مل سکتا ہے۔

وارانسی میں بی ایچ یو کیمپس میں چار روزہ ’’ڈسٹنیشن نارتھ ایسٹ‘‘ فیسٹول کے دوسرے  دن مختلف اسٹالس پر جاکرشرکت کرنے والوں اور  یہاں آنے والوں سے بات چیت کرکے جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس فیسٹول کیلئے زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے اور کچھ یونیورسٹیوں کے کچھ محکموں میں امتحانات کے باوجود طلباء بڑی تعداد میں  اسٹالز پر آرہے ہیں اور تقریباً آدھی رات تک شمال مشرق سے آئے ہوئے لوگوں سے مل جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس با ت کی تصدیق ہے کہ انہوں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ جیسے جیسے  شمال مشرق کی زبردست صلاحیت  اور موقعوں سے ، بھارت کے  دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگ واقف ہوتے ہیں ویسے ویسے  اس علاقے سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں  کا رجحان شمال مشرقی بھارت کی طرف ہوتا رہے گا۔

بانس کاخاص طور پر ذکر کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشارہ دیا کہ شاید ایسا پہلی بار ہے  کہ بانس کے استعمال کے مختلف پہلوؤں کی  وسیع نمائش کی جارہی ہے جس میں بانس کی بنی ہوئی  گوتم بدھ کی مورتی  اور  مقدس کامکھیا مندر  کی  بانس سے بنے ہوئے ماڈل کی نمائش کی جارہی ہے۔  انہوں نے کہا  کہ اس کا مثبت نتیجہ  یہ ہوا ہے کہ نوجوان اور میڈیا کے لوگ بڑی تعداد میں  یہ سمجھنے کیلئے  یہاں آرہے ہیں کہ روز مرہ کی زندگی کے دیگر وسائل میں  بانس سے کس طرح بہترین فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور اپنی زندگی کو کس طرح مزید آسان بنایا جاسکتا ہے۔  یہاں تک کہ مرکزی بھارت سمیت شمال مشرقی  خطے کے باہر بانس کے  بڑے ذخیرے ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں ، لہٰذا یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بانس کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ ہم نے  عام شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کو  یہ  بتانے کی کوشش کی ہے   کہ ان میں سے سب لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی  میں  خاص طور پر وزیراعظم جناب نریندرمودی  کی طرف سے  بھارتی جنگلات سے متعلق قانون میں یہ ترمیم کیے جانے کے بعد  کہ گھر  میں اُگائے ہوئے  بانس پر ٹیکس نہ لگائے جانے ، بانس سے کس طرح  مزید فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں ۔

کھانے کی دوکانوں اور  روایتی  ثقافت  کی پیشکش کے علاوہ  بی-2 – بی   تجارتی میٹنگوں کی طرف  بڑی تعداد میں وہ بہت سے نوجوان راغب ہوئے ہیں جو  یہ جاننے  میں  سنجیدگی سے  مصروف ہوگئے ہیں کہ وہ  اپنی چھوٹی صنعتوں کے  منصوبوں میں  شمال مشرقی انداز کو کس طرح  بہترین طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More