27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے 20وزارتوں کی شکا یات کے تجزیاتی مطالعہ کو جا ری کیا

Dr Jitendra Singh releases DARPG Grievance Study Analysis of 20 Ministries
Urdu News

نئی دہلی۔: شمال مشرقی ریا ستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکا یات ، پینشن ، جوہری توا نائی اور خوراک کے وزیر مملک ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج یہاں محکمہ برا ئے انتظامی اصلاحات اور شکا یات (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعہ کئے گئے 20 وزارتوں کی شکا یات کے تجزیا تی مطالعے کو جا ری کیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زبردست قیا دت اور حوصلہ افزائی کے سبب بہتر حکمرانی کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ دئے جا نے والے ایوارڈوں کے سبب نوجوان افسران ترجیحی پروگراموں کو نافذ کر نے میں مہا رت دکھا رہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران درج شدہ شکا یات کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے ۔ 2014 میں 2لا کھ شکا یات درج کئے گئے تھے جو اب بڑھ کر 11لاکھ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکا یات کے اندراج میں یہ اضافہ شکا یات کے خلاف حکومت کی فوری کا ر روائی کے سبب ممکن ہو سکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شکا یات کے ازالے کے لئے لیا جا نے والا اوسط وقت اب کم ہو کر ایک ہفتہ ہو گیا ہے ۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ حکومت پینشن یا فتگان کی ما نگوں کے تئیں بے حد سنجیدہ اور حساس ہے ۔ انہوں نے پینشن یا فتگان کے لئے حکومت کے اقدامات مثلاً ‘انو بھو ’اور‘ سنکلپ ’کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پینشن پا نے والے افراد کے لئے مو با ئل ایپ ایک نمو نہ ہے کہ ملک میں بہتر حکمرانی کے اقدامات کے لئے ٹیکنا لو جی کا کس قدر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وزارتیں اور محکمے اس سال کے آخر تک ای ۔ آفس میں منتقل ہو جا ئیں گے ۔ ریا ستی حکومتوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ان اقدامات کی پیروی کریں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے محکمہ برا ئے انتظامی اصلاحات و شکا یات کے سکریٹری جناب سی وشو نا تھ نے کہا کہ فی الحال 28وزارتیں /محکمے ای۔ آفس میں منتقل ہو چکے ہیں ۔ اور اس سال کے آخر تک تمام وزارتوں اور محکموں کو ای۔ آفس کے تحت لا نے کے لئے کو شش جا ری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے آر جی پی ڈیولپمنٹ گول مینو ایل اور گڈ گو رننس انڈکس تیار کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول سروسیز ڈے 2018 کے موقعہ پر وزیر اعظم ایوارڈس دیئے جا ئیں گے ۔ اس کے لئے درج ذیل چار ترجیحی پروگراموں کو منتخب کیا گیا ہے :

• پردھان منتری فصل بیمہ یو جنا

• ڈیجیٹل ادائیگی (ڈیجیٹائزیشن کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی)

• پردھان منتری آواس یو جنا (شہری اور دیہی)

• دین دیال اپا دھیہ گرامین کو شلیہ یو جنا

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال تمام اضلاع کو شا مل کر نے کے لئے کو شش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے نفاذ کے معیار پر توجہ مرکوز رہے گی۔

محکمہ برا ئے پینشن کے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالتے ہو ئے جناب سی وشو نا تھ نے کہا کہ جی پی ایف کے ضوابط کو آسان بنا یا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی پینشن نظام جو کہ سال 2004 کے بعد آنے والے نوجوان افسران کے لئے قابل اطلاق ہے ،سے متعلق سفا رشات کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نوجوان افسران کو ‘انو بھو’ اقدامات کے تحت فائدہ حاصل ہو گا ۔ انہوں نے پینشن یا فتگان کے مسائل کو جلد حل کر نے کے لئے پینشنرز عدالت کے قیام سے متعلق بھی گفتگو کی ۔

سال 2015 میں 20وزاراتوں میں ‘شکا یات اور تجزیہ اور منظم اصلاحات’ مطالعہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس کے نتیجے میں بہتر حکمرانی پر مثبت اثرات رکھنے والے 65اصلاحات کو متعارف کیا گیا ۔ اسی طرح 2017 میں مزید 20وزارتوں کی شکا یات کا بھی مطالعہ کیا گیا اور 180اصلاحات کی سفارش کی گئی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More