26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے عملے اور تربیت کے محکمے کی ملازمین کو سنکلپ سے سِدھی کا حلف دلایا

डॉ. जितेन्‍द्र सिंह ने मंत्रालय कर्मियों को नये भारत के लिए ‘संकल्‍प से सिद्धि’ की शपथ दिलाई
Urdu News

نئی دہلی،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور عملے ، عوامی شکایات ، پنشن اور ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج کوئٹ انڈیا موومینٹ (ہندوستان چھوڑو تحریک) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عملے اور تربیت کے محکمے کے ملازمین کو نئے ہندوستان‘سنکلپ سے سدھی’ کا حلف دلایا۔اس حلف دلانے کا مقصد ایسا نیا ہندوستان بنانا ہے جو مضبوط،خوشحال اور جامع ہو۔ایک ایسا ہندوستان جس پر ہمارے مجاہدین آزادی فخر کریں۔

اس موقع پر عملے اور تربیت کے محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری جناب دویش چترویدی کی طرف سے بدعنوانی مخالف کی حکمت عملی پر پریزینٹیشن دیا گیا۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک مثالی ، امتیازی حق ہوگا کہ ہم سب کوئٹ انڈیا موومینٹ کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹ انڈیا موومینٹ کے شروع ہونے کے ساتھ 1942 سے 1947 تک جو تیزی سے واقعات پیش آئےاس کے نتیجے میں 5 سال کے اندر ہندوستان کا آزادی ملی۔آیئے ہم سب اگلے 5 سال میں اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ غربت ، بدعنوانی، دہشت گردی، فرقہ پرستی اور ذات پات کا خاتمہ کیا جاسکے اور 2022 تک ایک صاف ستھرااور نیا ہندوستان تعمیر کرسکیں۔ جب ملک آزادی کی اپنی 75ویں سالگرہ منائے گا۔

ڈاکٹر جیتندرسنگھ نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خلاف قدم اٹھاکر اپنے عہد کے تئیں پابند ہے اور وہ کام کرنے کے لئے ایک دوستانہ ماحول قائم کررہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More