17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے موتی لال نہرو میڈیکل کالج پریاگ راج کے سپر اسپیشلٹی بلاک کا کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتال کے طور پر ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ پریاگ راج کے موتی لال نہرو میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک کا ڈیجیٹل طریقے سے افتتاح کیا۔ 220 بستروں والے اس مرکز کو کووڈ -19 کے لیے مخصوص اسپتال کے طور پر  قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ صحت کے مرکزی وزیر نے  اتر پردیش میں پہلی اعلیٰ درجے کی  ، سامان کو اندر سے گزارنے والی مشین کوباز  6800 کا افتتاح کیا ۔ یہ مشین آئی سی ایم آر نے کووڈ جانچ کی حکمت عملی کو علاقائی طور پر متوازن کرنے کے لیے نصب کی ہے۔

سپر اسپیشلٹی بلاک پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا پی ایم ایس ایس وائی کے تحت 150 کروڑ روپے کے سرمایے سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس میں نیورولوجی، نیورو سرجری ، نیفرو لوجی، یورو لوجی ، پلاسٹک سرجری، اینڈوکرینو لوجی،  سرجیکل انکولوجی، کارڈیوں تھوراسک اور وسکولر سرجری کے محکمے ہیں۔  اس بلاک میں 7 آپریشن تھیئٹر، 233 سپر اسپیشلٹی بستر ، 52 آئی سی یو بستر اور 13 ڈائلیسس بستر ہوں گے۔ اس مرکز میں 24 پوسٹ گریجویٹ طلبا کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔

جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے اتر پردیش میں پی ایم ایس ایس وائی کے تحت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں سرگرم کردار ادا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More