17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی آر ڈی او نے ایس پی او 2 پر مبنی سپلیمنٹل آکسیجن ڈلیوری سسٹم تیار کی، جو کہ موجودہ کووڈ ۔19 عالمی وبا کے دور میں بہت مفید ثابت ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے   بہت زیادہ بلند ی والے علاقوں میں تعینات  فوجیوں کے لئے  ایس پی او 2 (بلڈ آکسیجن سیچوریشن)  سپلیمنٹل  آکسیجن ڈلیوری سسٹم تیار کیا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی   بنگلورو میں واقع ڈیفنس بایو انجینئرنگ  اینڈ  الیکٹرو میڈیکل لیباریٹری (ڈی ای بی ای ایل) کے ذریعہ تیار کیا گیا یہ سسٹم   ایس پی او  2 لیول پر مبنی  سپلیمنٹل آکسیجن  ڈلیور کرتا ہے اور  ہائی پوکسیا کی  حالت میں جانے سے  متاثرہ شخص بچا لیتا ہے جو کہ  زیادہ تر معاملوں میں مہلک ثابت ہوتا ہے۔ یہ آٹو میٹک سسٹم   موجودہ  کووڈ 19 صورتحال میں بھی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/118BA.jpg

ہائی پوکسیا ایسی  صورتحال ہے جس میں  ٹشوز تک پہنچنے والی  آکسیجن کی مقدار  جسم کی توانائی  کی ضرورت کو پورا کرنے  کے لئے ناکافی ہوتی ہے۔ بالکل یہی صورتحال  وائرس انفیکشن کی وجہ سے کووڈ کے مریض میں بھی  پیدا ہوجاتی ہے اور یہی  موجودہ بحران کی صورتحال کی ایک بڑی وجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21KI7.jpg

سسٹم کے الیکٹرانک ہارڈ ویئر کو  بہت زیادہ بلند مقامات پر کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بہت  کم بیرو میٹریٹ دباؤ ، بہت کم درجہ حرارت اور  رطوبت کی خصوصیات ہوتی ہے۔ سسٹم میں شامل کئے گئے  سافٹ ویئر  سیفٹی جانچ  میدانی حالات میں   سسٹم کی قابل اعتماد کام کرنے کو یقینی بنانے کے لئے  اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3Z6UQ.jpg

یہ سسٹم وائرلیس انٹر فیکس کے ذریعہ  کلائی پر پہنے جانے والے پلس آکسی میٹر موڈیول سے  سبجیکٹ کے ایس پی او 2 لیون کو پڑھتا ہے اور   سبجیکٹ کو   آکسیجن کی سپلائی  کو ریگولیٹ کرنے کے لئے  ایک متناسب  سسولینائڈ  والو  کو کنٹرول کرتا ہے۔ آکسیجن   ناک کے نتھنوں کے ذریعہ  ہلکے پورٹیبل  آکسیجن سلینڈر سے ڈلیور کی جاتی  ہے۔ یہ سسٹم   ایک لیٹر اور ایک کلوگرام وزن کے ساتھ 150 لیٹر آکسیجن سپلائی سے لیکر  دس لیٹر اور دس کلوگرام وزن کے ساتھ 1500 لیٹر آکسیجن سپلائی  مختلف سائزوں میں دستیاب ہے جو  دو لیٹر فی منٹ  کی مسلسل رفتار کے ساتھ  750 منٹ تک  چل سکتا ہے ۔

یہ سسٹم چونکہ میدانی صورتحال میں کام کرنے کے لئے ملک کے اندر تیار کیا گیا ہے اس لئے یہ بہت زیادہ مفید  اور سستہ ہونے کی دوہری خصوصیات  کے ساتھ منفرد ہے اور  صنعت میں  پہلے ہی اس کا بلک پروڈکشن شروع ہوچکا ہے۔

موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں یہ سسٹم  بہت مفید ثابت ہوگا کیونکہ   اس کو  گھروں میں  کورونا کے معمولی مریضوں  کو 2/5/7/10  ایل  پی ایم فلو  میں کنٹرول کئے گے فلو کے ساتھ  آکسیجن فلو تھیراپی  کے لئے استعمال کیا جاسکتاہے۔ خود کار استعمال کی وجہ سے گھروں  کے لئے یہ بہت مفید ہے کیونکہ  آکسی میٹر  لوور  ایس پی او 2 والو  کے لئے الارم دیتا ہے۔ یہ ایس پی او 2 سیٹنگ کی بنیاد پر  او 2  فلو میں خود کار طریقے سے اضافہ / کمی کرسکتا ہے جس کو   2/5/7/10  ایل  پی ایم فلو کی شرح پر  آٹو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ او 2 فلو کی شرح سے   او 2 وسائل کی بچت/ او 2 بندوبست ہوتا ہے جس سے   پائیداری میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

اس کی دستیابی اور  عام آدمی کے ذریعہ استعمال میں آسانی کی وجہ سے  اس سسٹم میں مریضوں کے  ایس پی او 2 لیول   کو مانیٹر کرنے  میں  ڈاکٹروں اور نیم طبی اسٹاف  کے کام کا بوجھ  اور مریضوں کے پاس رہنے کا ان کا وقفہ کم   ہوجاتا ہے۔ایک کیلی بریٹیڈ  فلو کنٹرول والو  (پی ایف سی وی) کے ذریعہ  کم او 2 لیول (یوزر پری۔ سیٹ <90%, <80%) کے لئے  آٹو میٹیڈ   کیلی بریٹیڈ  ویئری ایبل فلو کنٹرول  سے  آکسیجن سپلائی  (1-10 ایل پی ایم ، جس میں ±0.5 ایل پی ایم کمی بیشی ہوسکتی ہے) کو سستا بنانے میں  مدد  کرے گا۔ ایک ہلکی علامت والے  کووڈ مریض کو  طویل مدتی  متعدل  او 2 سپلائی  10 لیٹر / 150 بار۔ 10 کلوگرام ۔ 1500 لیٹر  کی ضرورت ہوتی ہے جو  750 منٹ تک چل سکے۔

یہ خود کار  استعمال میں آسان آکسیجن ڈلیوری سسٹم اب  دستیاب ہے جو کہ  خصوصی طور پر اس مشکل وقت میں  جب طبی وسائل  کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے، بہت زیادہ مفید ثابت ہوگا۔ اس کی دستیابی سے   ملک بھر میں  بڑی تعداد میں  کووڈ مریضوں کے بندوبست کی مشکلات کم ہوں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More