نئی دہلی۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقدہ دفاعی حصول کاؤنسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ میں آج 1850 کروڑ روپے مالیت کے دفاعی شعبے سے متعلق کیبٹل اکیوزیشن تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
اس منظوری میں میکانائزڈ انفینٹری اور دوسری مسلح افواج کے لئے آرڈیننس فیکٹری بورڈ( او ایف بی) سے 1125کروڑ روپے سے زائد کی تخمینہ لاگت سے انفینٹری کمپبیٹ وہیکل( بی ایم ای۔2/2 کے) کی ضروری مقدار کی خریداری شامل ہے۔اس خریداری سے مسلح افواج کی تیز رفتار تعیناتی میں فوجیوں کی عملی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی۔
ہندوستانی بحریہ نے بحر ہند خطے میں ہائیڈرو گرافک کارروائیوں میں اہم کردار ا دا کیا ہے۔ڈی اے سی نے بندرگاہوں، ساحلوں اور خصوصی اقتصادی زون وغیرہ میں بحریہ کے بڑھتے ہائیڈرو گرافک سروے کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ایک سروے ٹریننگ وھیسل( ایس ٹی وی) کی خریداری کو بھی منظوری دی ہے۔بحری جہاز کی تعمیر کا کام بائی (انڈین۔ آئی ڈی ڈی ایم) کے تحت ہندوستانی شپ یارڈز کے ذریعہ تخمینہ 626 کروڑ روپے کی لاگت سے کیاجائے گا۔