16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے حکومت کے ذریعہ امداد یافتہ سب سے بڑے صحت پروگرام۔ آیوش مان بھارت قومی صحت تحفظ مشن (این ایچ پی ایم) کو منظوری دی

Urdu News

نئیدہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام چلائے جانے والے قومی صحت تحفظ مشن کو منظوری دے دی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے زیر اہتمام آیوش مان  بھارت کے تحت چلائے جانے والے اس مشن میں مرکز کا تعاون بھی شامل رہے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ان کی وژنری قیادت اور پیہم رہنمائی  کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ این ایچ پی ایم ہمہ گیر صحت کوریج کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ یہ 50 کروڑ لوگوں (تقریباً 10 کروڑ کنبوں) کو صحت کی دیکھ بھال پر خرچ ہونے والی خطیر رقم سے تحفظ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے غریب سے غریب افراد کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی کیونکہ اس کا فائدہ آبادی کے تقریباً 40 فیصد حصے کو ملے گا اور اس کے تحت دوسرے اور تیسرے درجے کی صحت نگہ داشت سہولتوں کا احاطہ ہوسکے گا۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ ہر کنبے کو جس پانچ لاکھ روپے کے بیمہ کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی، اس میں کنبے کے حجم اور عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ اس سے محروم کنبوں کو اس وقت مالی امداد فراہم ہوسکے گی جب انہیں بیماری کے سبب اسپتال میں داخل کیا جانا ہوگا۔ سماجی ۔ اقتصادی۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر غریب اور خطرات کی شکار آبادی کوآیوش مان بھارت ۔ این ایچ پی ایم کے توسط سے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ موجودہ  مرکزی اسکیم ’’راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا‘‘ (آر ایس بی وائی) اور سینئر سٹیزن ہیلتھ انشورنس اسکیم (ایس سی ایچ آئی ایس) کو این ایچ پی ایم میں ضم کردیا جائے گا۔

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت کے ذریعہ امداد یافتہ دنیا کی اس سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم کے مستفدین اس کا فائدہ سرکاری اور پینل میں شامل نجی اسپتالوں سے علاج کرانے میں اٹھا سکیں گے۔ جناب نڈا نے کہا کہ ریاستوں میں آیوش مان بھارت۔ این ایچ پی ایم کو نافذ کرنے والے سبھی سرکاری اسپتال اس اسکیم کے لئے اہل  تصور کئے جائیں گے۔جہاں تک نجی اسپتالوں کا تعلق ہے تو انہیں طے شدہ معیار پر خود کو آن لائن پینل میں شامل کرانا ہوگا۔

جناب نڈا نے کہا کہ آیوش مان  بھارت۔ این ایچ پی ایم کا انحصار جامع پرائمری ہیلتھ کیئر پر ہوگا جسے ایسے صحت مراکز کے توسط سے انجام دیا جائے گا جو انسدادی، پروموٹیو اور کیوریٹیو صحت دیکھ بھال کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے زبردست بھیڑ بھال سے بھی بچا جاسکےگا اور دوسرے اور تیسرے درجے کے صحت مراکز کے معیار میں بہتری آئے گی نیز ہمہ گیر صحت کوریج دستیاب ہوسکے گا۔ اس سے صحت خدمات مساوی، قابل برداشت اور قابل رسائی بن سکیں گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آیوش مان  بھارت۔ این ایچ پی ایم،  این ایچ ایم کے مماثل ہے جو سرکاری صحت ڈھانچے کو مضبوط بنائے گی۔ آدھار کے ذریعہ شناخت کی توثیق، قیمت پر کنٹرول وغیرہ جیسے اقدامات آیوش مان  بھارت۔ این ایچ پی ایم کو قابل رسائی اور شفاف بنائیں گے۔مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ قومی صحت تحفط مشن سے ہمہ گیر صحت دیکھ بھال کے ہدف کے حصول کی سمت میں تیزی کے ساتھ پیش قدمی ہوگی کیونکہ قومی صحت تحفظ مشن کے ذریعہ صحت پر آنے والے بے تحاشہ خرچ میں قابل ذکر کمی آئے گی۔ اس سے تقریباً 50 کروڑ لوگوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔آیوش مان  بھارت۔ این ایچ پی ایم زندگی کو آسان بنائے گا اور وہ ملک کے کسی بھی حصے میں صحت سہولتوں کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔وزیر صحت نے کہا کہ آیوش مان  بھارت۔ این ایچ پی ایم سے امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کو تقویت ملے گی۔

جناب نڈا نے مزید کہا کہ پہلے سے موجود سبھی شرائط کا احاطہ پالیسی کے پہلے دن سے ہی ہوگا۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو جب جب وہ اسپتال میں داخل کئے جائیں گے، ایک معینہ ٹراسپورٹ الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے فوائد ملک بھر میں اٹھائے جاسکیں گے اور اس صحت مشن کے تحت جن لوگوں کا بیمہ ہوگا، انہیں ملک بھر میں کسی بھی سرکاری/ پینل میں شامل کسی نجی اسپتال سے کیش لیس  فائدہ اٹھانے کی سہولت ہوگی۔

جناب نڈا نے کہا کہ اس صحت مشن کے معیاری صحت سہولتوں تک رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔ مزید برآں مالی وسائل کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کی جن ضرورتوں کی تکمیل نہیں ہوپاتی تھی، وہ ہوسکے گی۔ اس سے بروقت علاج، صحت نتائج میں بہتری، مریض کے اطمینان ، پیداواریت میں بہتری اور حسن کارکردگی نیز  روزگار کی تخلیق راہ ہموار ہوگی جس سے بحیثیت مجموعی معیار  زندگی میں بہتری آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More