15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے صفائی کرمچاریوں سے متعلق قومی کمیشن میں وائس چیئر پرسن اور ممبر کے ایک ایک عہدے تخلیق کرنے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی،  جولائی 2018،   وزیراعظم  جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے صفائی کرمچاریوں سے متعلق  قومی کمیشن میں وائس چیئرپرسن اور ممبر کے ایک ایک عہدے تخلیق کرنے کو منظوری دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد، کمیشن کے کام کاج میں بہتری لانا اور اس گروپ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے مطلوب مقاصد کو پورا کرنا  ہے۔

پس منظر

صفائی کرمچاریوں سے متعلق قومی کمیشن، صفائی کرمچاریوں اور گٹر اور نالوں کی صفائی کرنے والے دونوں کی فلاح بہبود کے لئے کام کررہا ہے۔ اس کا کام صفائی کرمچاریوں کے لئے سہولتوں اور مواقع میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہے اور متعین وقت کی بنیاد پر شناخت کئے گئے گٹر اور نالوں کی صفائی کرنے والے تمام لوگوں کی باز آباد کاری کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہے۔ گٹر اور نالوں کی صفائی کرنے والوں اور ان کی باز آباد کاری ایکٹ 2013 کے طور پر پروہیبیشن آف ایمپلائمنٹ کے سیکشن 31 کے تحت کمیشن کو درج ذیل کام کرنے ہوتے ہیں۔

اے۔ ایکٹ کے نفاذ  پر نظر رکھنا۔

بی۔  ایکٹ کے التزامات کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتوں کی جانچ کرنا۔

سی۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ایکٹ کے موثر نفاذ کے لئے صلاح و مشورہ دینا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More