نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ رائبونل (این سی ایل اے ٹی) میں تین عدالتی اراکین اور تین تکنیکی اراکین کی اضافی اسامیوں کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔
یہ آسامیاں لیول 17(2,25,000/فکسڈ) اور دیگر لازمی بھتے تشکیل دیئے جائیں گے۔ اس سے ہر سال 22782096 کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ اس سےاین سی ایل اے ٹی کو مالی قانون 2017، کمپنیوں کے قانون اور آئی بی سی 2016 کے تحت فراہم کئے گئے مینڈیٹ کو پورا کرنا اور طے شدہ وقت میں معاملے کو نپٹانا یقینی ہوسکے گا۔