16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ کو بھارت اور کنیڈا کے درمیان مشترکہ طور پر ڈاک ٹکٹ کے اجرا کے بارے میں مطلع کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی، ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو آج اس بات سے مطلع کیاگیا کہ بھارت اور کنیڈا ’’ دیوالی‘‘ کے موضوع پر بھارت-کنیڈا: مشترکہ اجراء پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ مشترکہ طور پر جاری کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ یہ مشترکہ ڈاک ٹکٹ 21؍ستمبر 2017 کو جاری کئے جائیں گے۔اس مشترکہ اجراء کیلئے بھارت کے محکمۂ ڈاک اور کنیڈا کے ڈاک کے محکمے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر پہلے ہی دستخط کئے جا چکے ہیں۔

بھارت اور کنیڈا کے درمیان جمہوریت کی مشترکہ اقدار ، کثرت میں وحدت ، سب کیلئے برابری اور قانون کی بالا دستی کی بنیاد پر طویل مدتی قریبی تعلقات رہے ہیں۔ عوام سے عوام کے رابطے اور کنیڈا میں بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد کی موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کیلئے  ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

مشترکہ طور پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کیلئے’’دیوالی‘‘ کا موضوع منتخب کیاگیا ہے، کیونکہ یہ دونوں ملکوں کی تہذیب سےجڑا ہے اور کنیڈا میں بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد کو ذہن میں رکھتے ہوئے منتخب کیاگیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More