19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کارا نے 5 ویں سالگرہ منائی

Urdu News

نئی دہلی، سینٹرل ایڈاپشن  ریسورس اتھارٹی ( سی اے آر اے ) نے آج نئی دہلی میں اپنی 5 ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری ربیندر پنوار وزارت کے دوسرے اعلیٰ حکام ، اس سےمتعلق آئینی ؍ خود مختار اداروں اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے دوران  ایڈوکیسی کے حصے کے طور پر سالگرہ منانے کے طور پر سوینئر کا اجراء کیا گیا۔

گذشتہ سال کارا نے گود لینے کے پروگرام کے تمام شراکت داروں کے لئے قومی اور ریاستی سطحوں پر متعدد تربیتی پروگرام اور ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں بیداری پیدا کرنے اور عوام کو حساس بنانے کے لئے نیز مختلف رابطہ جاتی پروگراموں جیسے جن سمپرک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے عوام تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مختلف وسائل سے متعدد ایڈوکیسی پروگرام چلائے گئے۔ ان میں پورے ملک میں مختلف چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں معمر اور خصوصی توجہ والی بچوں کی باز آبادکاری  پر زور دیا گیا ہے۔

کارا حکومت ہند کا بچوں کو اندرون ملک گود لینے کے عمل کو فروغ دینے اور اس میں آسانیاں بہم پہنچانے کا ایک اعلیٰ ادارہ ہےاور اسے اندرون ملک بچوں کو گود لینے کے معاملے کو ضابطہ بند کرنے کے لئے مرکزی اتھارٹی کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ کارا کو انصاف ِ اطفال (بچوں کی نگہداشت اور تربیت ) ایکٹ 2015 کے تحت 15 جون 2016 کو آئینی ادارے کا درجہ دیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More