نئی دہلی، ۔کامرس اور صنعت کی صدر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر جناب تاکے ہیکو نکاؤ کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر موصوفہ نے ان کا خیر مقدم کیا اور ہندستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اے ڈی بی بینک کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، ریاستوں میں انفرااسٹرکچر پروجیکٹوں کے لئے مدد کرے گی۔ محترمہ سیتا رمن نےچنئی میں وزاگ چنئی صنعتی راہداری (وی سی آئی سی) کےفروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزاگ سے اڈیشہ اور مغربی بنگال سےای سی ای سی کی شمالی توسیع بہت اہم ہے اور اے ڈی بی بینک کو اس میں تیزی لانی چاہئے۔ وزیر موصوفہ نے چنئی سے کنیا کماری تک جنوبی توسیع میں کولا چل بندر گاہ اور وزینجام کو جنوبی توسیع میں شامل کئےجانےکو بھی کہا۔ اس علاقے میں متعدد اقتصادی فائدہ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹوں کے نفاذ کو باریکی کے ساتھ دیکھنے اور ٹائم کےساتھ جڑ کر کام کرنے کو کہا۔ اےڈی بی کے صدر نےبھی ایسٹ کو سٹ ایکونامک کوریڈور (ای سی ای سی) کی ترقی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
جناب نکاؤ نے جی ایس ٹی کےنفاذ اور حکومت کے ذریعہ جی ایس ٹی کے نفاذ میں حکومت کی ستائش کی اور اسے تاریخی قدم قرار دیا ۔ جی ایس ٹی کےنفاذ کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
ساؤتھ ایشیا ڈیولپمنٹ ، اے ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل جنرل جناب ہین کم نے ای سی ای سی کے ساتھ ترقی کے لئے آئندہ 50 برسوں میں سرمائے میں اضافہ کرکے 5 بلین امریکی ڈالر تک کرنے کے بارے میں اظہار کیا۔