20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامن سروس سینٹرس کے ذریعہ ای۔کورٹس خدمات

Urdu News

نئی دہلی :ملک کے تمام کمپیوٹرائزڈ ضلعی اور ذیلی عدالتوں کے عدالتی معاملات مثلاً عدالتی کارروائیوں؍ فیصلوں، کیس کے اندراج ، کاز کی فہرست، روزانہ کے عدالتی فیصلوں اور حتمی فیصلوں  سے متعلق پوری  معلومات اب ملک کے تمام کامن سروس سینٹرس یعنی مشترکہ خدمات مراکز پر دستیاب ہوں گی۔

حکومت ہند نے 1670 کروڑ روپے کے مالی اخراجات سے اگست 2015 میں قومی ای۔گورننس پروجیکٹس کے ایک حصے کے طور پر ای۔کورٹس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغا ز کیا تھا۔ آج کی تاریخ میں 16845 ضلعی اور ذیلی عدالتیں انفارمیشن ٹکنالوجی سے آراستہ ہوگئے ہیں۔

ای۔کورٹس پروجیکٹ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای۔کمیٹی کی رہنمائی میں ملک کی ضلعی اور ذیلی عدالتوں کو کمپیوٹر سے آراستہ کرنے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ ای۔کورٹس پروجیکٹ کے تحت عدالتوں میں کیس کی معلومات سے متعلق سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور مقامی ایریا نیٹ ورک کی تنصیب کا کام کیاگیا ہے۔ اِن عدالتوں کو 100ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ دینے والے نیٹ ورک کے ذریعہ وسیع ایریا نیٹ ورک سے جوڑا گیا ہے۔ ای۔کورٹس خدمات کو کامیابی کے ساتھ اب ایس ایم ایس، ای میل، ویب اور موبائل ایپ کے ذریعہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس عمل سے لاکھوںمقدمہ فریقوں اور وکیلوں کو فائدہ حاصل ہورہا ہے۔

ایسے مقدمہ فریقوں؍عوام  کو، جو کہ ڈیجیٹل سہولتوں سے محروم ہیں اورجن کی رسائی انٹرنیٹ تک نہیں ہے،  مناسب اور مقررہ وقت میں عدالتی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لئے  محکمہ برائے انصاف نے تقریباً دو لاکھ مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) کے ذریعہ ای۔کورٹس خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اِن مشرکہ خدمات مراکز (سی ایس سی)کی رسائی وسیع پیمانے پر دیہی علاقوں تک ہے۔ ہر ایک گرام پنچایت میں کم از کم ایک سی ایس سی موجود ہے۔ اس طریقہ سے ملک کے تمام اطراف میں ای۔کورٹس کی خدمات پہنچ سکتی ہیں۔محکمہ برائے انصاف اور مشترکہ خدمات مراکز کے درمیان اشتراک وتعاون سے مقدمہ فریقوں کو آسانی سے کسی بھی سی ایس سی کے ذریعہ  ای۔کورٹس ڈیٹا بیس پر دستیاب معلومات تک رسائی ہوسکتی ہے اور وہ اپنے معاملات کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ ای۔ کورٹس ڈاٹا بیس میں 10 کروڑ سے زائد معاملات اور 7 کروڑ سے زائد عدالتی احکامات؍ فیصلوں کے سلسلے میں معلومات دستیاب ہیں۔

عوام کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیز عام شہریوں تک خدمات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ برائے انصاف نے سی ایس سی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی ای۔کورٹس خدمات کے لئے صارفین سے کوئی بھی چارج وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم خدمات کی لاگت کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کورٹس پورٹل پر دستیاب 23 خدمات میں سے کسی کے لئے بھی 5 روپے تک چارج کرسکتے ہیں۔اسی طرح اگر ایک صفحہ سے زیادہ کا پرنٹ نکالنا ہو تو پرنٹنگ چارجیز 5 روپے فی صفحہ  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More