27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کانوں کی وزارت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروجیکٹوں کی تجویزیں طلب کی ہیں

Urdu News

نئی دہلی، کانوں کی وزارت نے اپنے اعلان نمبر 4-14/1/2020 کے تحت تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں، قومی اداروں اور تحقیق وترقی کے اداروں کی طرف سے جنھیں بھارت سرکار کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے نے تسلیم کیا ہوا  ہو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروجیکٹ کی تجویزیں طلب کی ہیں۔ یہ پروجیکٹ تین سال کی مدت کے ہوں گے اور مندرجہ ذیل اہم شعبوں سے متعلق ہوں گے جن کے براہ راست اثرات معدنیاتی شعبے، نامیاتی اور کانکنی کے دیرپا پہلو اور صنعتی استعمال پر مرتب ہوتے ہیں۔

کانوں میں تحقیق کے خصوصی شعبے۔  کان کنی کے معاملے  ریسرچ کے تعلق سے خصوصی شعبے مندرجہ ذیل ہیں:

1۔   انتہائی کمیاب اور کمیاب زمینی معدنیات کی تلاش

2۔ زمین اور گہرے سمندر میں معدنیات کی تلاش اور کانکنی کی نئی ٹیکنالوجی کا فروغ، تاکہ  نئے معدنیات وسائل کا پتہ لگایا جاسکےاور انھیں استعمال کیا جاسکے۔

3۔ کانکنی کے طریقوں میں ریسرچ

4۔ اضافی مصنوعات کے عمل اور دریافت میں بہتر صلاحیت پیدا کرنا

5۔دھات کاری اور معدنیات کو استعمال کرنے کی تکنیکوں میں ریسرچ

6۔کانکنی کے کچرے سے اور پلانٹ ٹیننگ وغیرہ سے  اچھی مصنوعات نکالنا

7۔نئے الائے اور دھاتوں سے متعلق مصنوعات کو فروغ دینا

8۔ کم لاگت اور توانائی کے کم استعمال والے پروسیسنگ نظام کو فروغ دینا

9۔اعلی معیار کے خالص مادوں کی پیداوار

10۔ کانکنی کے شعبے سے وابستہ تنظیموں کے مابین باہمی ریسرچ

سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس این ٹی) کے پروجیکٹوں پر رقمیں کانوں کی وزارت گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں لگاتی ہے۔ اس کے لیے پروجیکٹ کی  لاگت اور جائزے سے متعلق کمیٹی (پی ای آر سی)پروجیکٹ کی افادیت اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے اور جن پروجیکٹوں کی سفارش کی جاتی ہے انھیں وزارت کی طرف سے تشکیل کردہ اسٹینڈنگ سائنٹفک ایڈوائزری گروپ (ایس ایس اے جی) کی طرف سے منظوری دی جاتی ہے۔

شرائط کی تفصیلات اور متعلقہ فارم ویب سائٹ‘‘سائنس اینڈ ٹیکنالوجی’’ گائیڈ لائنس فار سپورٹس ٹو مائننگ ریسرچ کے تحت ویب سائٹwww.mines.gov.in دستیاب ہیں یا انھیں ستیا بھاما پورٹل سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔ جسے research.mines.gov.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پروجیکٹ تجویزیں 22 اگست 2020 تک ستیابھاماپورٹل (research.mines.gov.in) پر آن لائن پیش کی جاسکتی ہیں۔ اس پورٹل پر یوزر مینول بھی دستیاب ہے جس میں پروجیکٹ تجویز پیش کرنے کے لیے درجہ بہ درجہ اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ تجویز کی ایک سافٹ کاپی پورٹل سے پی ڈی ایف شکل میں نکال کر met4-mines@gov.in. پر ای میل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ جن پروجیکٹوں کو انتخاب کے لیے منتخب کیا جائے گا انھیں اپنی تجویز یا تو دہلی میں یا کسی اور شہر میں پیش کرنی ہوگی۔ اس کاپروگرام مندرجہ ذیل ہے۔

تفصیلات

تاریخ

ستیابھاما پورٹل پر رجسٹریشن کی شروعات اور پروجیکٹ کو پیش کیا جانا

22.06.2020

تجویزوصول کرنے کی آخری تاریخ

22.08.2020

تجاویز کی جانچ  پڑتال

ستمبر کے دوسرے ہفتے تک

پی ای آر سی میٹنگ بلایا جانا

اکتوبر کے پہلے ہفتے تک

ایس ایس اے جی میٹنگ کا انعقاد

اکتوبر کے چوتھے ہفتے تک

گرانٹ ان ایڈ بھارت سرکار کی شرائط اور وقتاً فوقتاً کردہ ترامیم کے مطابق ہوگی۔ ادارے کے سربراہ کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ  ان کا کوئی پروجیکٹ تجاویز کے سلسلے میں ایک سال سے زیادہ مدت کے لیے کانو ں کی وزارت کے  زیر غور نہیں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More