نئی دہلی۔؍جون۔ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے ڈیموکرٹیک کانگو جمہوریہ کے قومی دن (30 جون 2017) سے قبل کی شام کو وہاں کی حکومت اور عوام کو اپنے پیغام میں نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈیمو کرٹیک جمہوریہ کانگو کے صدر عزت مآب جناب جوزف کا بیلہ کبانگے کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’ڈیمو کرٹیک کانگو جمہوریہ کے قومی دن کے موقع پر میں وہاں کی حکومت اور عوام کو حکومت ہند ، یہاں کی عوام اور اپنی جانب سے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں جو استحکام آیا ہے اور آپسی سمجھ میں جو گہرائی پیدا ہوئی ہے اس کی ہم تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ ہندوستان ڈیموکرٹیک کانگو جمہوریہ باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے، کیونکہ ہمارے ملکوں اور عوام نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرلی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے اس موقع پر عزت مآب کانگو کے صدر کو ان کی اچھی صحت اور خوشحالی نیز ترقی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات پیش کیں۔