19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرناٹک کی قانون ساز اسمبلی کے لئے عام انتخابات ، 2018 ء – اس مدت کے دوران میڈیا کووریج آر پی ایکٹ ، 1951 کی دفعہ 126 کے حوالگا

Urdu News

نئی دلّی: میں  بھارت کے انتخابی کمیشن نے   میڈیا پلیٹ فارموں کی توسیع اور گونا گونی کو مد نظر رکھتے ہوئے   اور  فوری  48 گھنٹوں کی مدت کےدوران   ‘ انتخابی معاملات  کو پیش کرنے کے سلسلے میں اِن کی ضابطہ بندی اور اِن پر کنٹرول کرنے کی غرض سے ، جیسا کہ آر پی اے ، 1951 کی دفعہ 126 میں  متذکرہ ہے ، کے بموجب  ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔  اس کمیٹی میں بھارت کے انتخابی کمیشن کے سینئر افسران کے علاوہ ، وزارت اطلاعات ونشریات ، وزارتِ قانون و انصاف ، وزارت الیکٹرانکس  اور آئی ٹی ، پریس کونسل آف انڈیا اور نیوز براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن  سے ایک ایک نمائندگان بھی  اِس کمیٹی میں بطور رکن شامل ہیں ۔

          یہ کمیٹی   آر پی ایکٹ ، 1951 کی دفعہ 126 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت متذکرہ موجودہ تجاویز کا جائزہ لے گی اور اُن کا مطالعہ کرے گی اور  اس ایکٹ کی  مذکورہ تجاویز  کی خلاف ورزی  کرنے والوں  کو پابندِ ضابطہ کرنے اور اِس سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات اور دیگر معاملات کی شناخت کرے گی  ، خصوصاً 48 گھنٹے کی اُس ممانعت  والی مدت کے دوران   ، جب الیکشن  کے نتائج آنے والے ہوتے ہیں ، اور ضروری ترامیم / اضافہ کی تجاویز پیش کرے گی ۔

          جیسے ہی مذکورہ کمیٹی اپنی رپورٹ  پیش کرے گی ، کمیشن اِس پر غور و خوض کرے گا اور اس رپورٹ کو وزارت قانون و انصاف  ، حکومت ہند کے حوالے کرے گی تاکہ  آر پی ایکٹ  کی دفعہ 126  اور دیگر متعلقہ دفعات کی  موجودہ تجاویز میں درکار ضروری ترامیم وغیرہ کی جا سکیں ۔

          اس مدت کے دوران آر پی ایکٹ 1951 میں فراہم کردہ موجودہ تجاویز  حسب سابق نافذ العمل اور سبھی کے لئے لازمی رہیں گی ۔ لہٰذا ، کمیشن کے پریس نوٹ نمبر  ای سی آئی / پی این / 27 / 2018 مورخہ 30 اپریل ، 2018 ء کے ذریعہ مشتہر کردہ  رہنما خطوط پر  جاری کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران میڈیا کووریج کے معاملے میں لفظ بہ لفظ  عمل  کیا جانا چاہیئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More