نئی دہلی، ہندوستانی انتخابی کمیشن نے آئین کے 324 آرٹیکل / دفعہ اور سیکشن 30 اور 153 کے ریپریزینٹیشن ایکٹ 1951 اور جنرل کلاؤ زیر ایکٹ، 1857 کے تحت اپنے اختیارات نیز اپنی ذمہ داری پر اپنے تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کرناتک میں 12 مئی 2018 کو ہونے والے 154 رجا راجیشوری نگر انتخابی حلقے میں اسمبلی انتخابات فی الحال ملتوی کردیئے ہیں۔
اس روشنی میں کمیشن نے اس انتخابی حلقے میں انتخاب 28 مئی 2018 کو (بروز پیر) کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حلقے کے ووٹوں کی گنتی کا کام مقررہ تاریخ یعنی 31 مئی 2018 (بروز جمعرات) کو ہی ہوگا۔