19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمئین شپ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا

Urdu News

نئی دہلی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیرمملکت ( آزدانہ چارج) کرنک راجیہ وردھن راٹھور نے نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں شفافیت لائیں۔ جناب راجیہ وردھن راٹھور آج یہاں ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھےجو حال ہی میں گوہاٹی میں ختم ہوئی عورتوں کی اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں ہندوستانی مکے بازوں کو اعزاز دینے کے سلسلے میں منعقد ہوئی تھی۔ جنہوں نے تمغے جیتے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فیڈریشنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے فنڈ کواپنی ویب سائٹ پر دکھائیں اور فنڈ کے استعمال کو بھی ویب سائٹ پر دکھایا جائے۔اس کے علاوہ مختلف مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے سلیکشن کے عمل اور سلیکشن ختم ہونے کے فوراً بعد اس طرح کے سلیکشن کے نتیجے کو بھی ویب سائٹ پر دکھایاجائے۔

کرنل راٹھور نے اعلان کیا کہ عورتوں کی یوتھ عالمی باکسنگ چمیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ہرخاتون مکے باز کو ان کی وزارت کی طرف سے 6لاکھ 70 ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس زمرے میں پانچ خاتون مکے باز ہے۔ جن کے نام ہے، نیتا، جیوتی، ساکشی، سشی چوپڑا اور انکوشیتا بورو، کانسے کا تمغہ جیتنے والی دو خاتون مکے باز وں کے نام انوپما اور نہا یادو ہے۔کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہر مکے باز کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس موقع پر کھیلوں کے وزیر نے گورو بدھوری کو بھی اعزاز سے نوازا ۔جنہوں نے ستمبر 2017 میں جرمنی میں منعقدہ اے آئی بی اے مردوں کی عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

یوتھ چمپئن شپ میں انعام جیتے والے سبھی باکسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کرنل راٹھور نے کہا کہ تمام چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود ان تمام خاتون مکے بازوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ باکسنگ جیسے سخت اور مشکل کھیل میں عزم اور مصمم ارادوں کے ساتھ عورتیں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ا ن نوجوان لڑکیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی اور ان کی عزت افزائی کرے گی۔ تاکہ وہ مستقبل کے اولمپک کھیلوں میں ملک کو تمغے دلانے کے لئے باکسنگ پر توجہ مرکوز کرسکے انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے ٹاسک فورس کی کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے کہا ہے جو آئندہ تین اولمپک کے لئے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے تاکہ ہندوستان کے لئے تمغوں کے امکانات میں اضافہ ہوسکے۔ کرنل راجیو راٹھور نے کہاکہ سی ای اوز اور کارکردگی سے متعلق اعلی ڈائریکٹر ز کا تقرر کیا جائے گا جوکھلاڑیوں کو تربیت اورلاجسٹک کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے میں پیشہ وارانہ مہارت کو مستحکم کریں گے تاکہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنی فیلڈ کارکردگی بڑھانے پر پوری توجہ دے سکیں۔

مکے باز میری سیکوم نے بھی اس موقع پر مختصر تقریر کی اور مختصر چمپئن شپ میں تمام باکسروں کی کارکردگی کی ستائش کی۔

ہندوستان نے گوہاٹی میں خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں سونے کے پانچ، اور کانسے کے دو تمغے جیتے تھے اور اسے ٹیم چمپئن قرار دیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More