22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کسٹم اور مرکزی آبکاری محکمہ کے 40 عہدیدار صدارتی ایوارڈ کیلئے منتخب

Third meeting of G-20 framework working group to be held at Varanasi, Uttar Pradesh (UP) on 28th and 29th March, 2017; to deliberate on current global economic situation and other important development challenges
Urdu News

نئی دہلی،23؍جنوری،مالئے کے محکمے نے کسٹم اور مرکزی آبکاری کے بورڈ کے عہدیداروں کو ہرسال ان کی گرانقدر خدمات اور اپنی زندگی کے لئے خطرہ مول لینے کیلئے شاندار خدمات کا صدارتی ایوارڈ اور ستائشی تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈس کا یوم جمہوریہ کے قبل اعلان کیا جاتا ہے۔ اس سال سروس کے ممتاز ریکارڈ کیلئے صدارتی ایوارڈ اور ستائشی تصدیق نامے دینے کی خاطر 40 عہدیداروں کو منتخب کیا گیا ہے۔

ان عہدیداروں کو برسوں تک اپنی سروس کے متعلقہ شعبوں میں مثالی اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ کیلئے چنا گیا ہے۔ ان عہدیداروں میں پرنسپل کمشنر؍ کمشنر؍ ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایڈیشنل کمشنر، جوائنٹ کمشنر، ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر، سپرنٹنڈنٹ، سینئر انٹیلیجنس افسر، سینئر پرائیویٹ سکریٹری، ایڈمنسٹریٹیو افسر، وغیرہ شامل ہیں۔

مختلف شعبوں میں مذکورہ افسران کی کارکردگی میں ممنوعہ منشیات کی تجارت کی روک تھام، مرکزی ایکسائز اور سروس ٹیکس کی چوری وغیرہ کی روم تھام شامل ہیں۔ یوم جمہوریہ2017 کے موقع پر خصوصی خدمات کے ریکارڈ کیلئے صدارتی ایوارڈ اور ستائشی تصدیق نامے دینے کیلئے جن لوگوں کے نام منتخب کئے گئے ہیں ، ان کے نام اور عہدے وغیرہ کی تفصیلات پی آئی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More