دو زمبیائی مسافر جو قطر ائیرویز پروازنمبر 1366کے ذریعہ دوحہ ہوتے ہوئے جوہانسبرگ واقع او آر تمبو بین الاقوامی ہوائی اڈا سے T-3 ، اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈہ ، ، نئی دہلی، پہنچے ، آج انھیں ہوائی اڈہ کے کسٹم حکام نے گرین چینل عبور کرنے اور ایگزٹ گیٹ کے قریب پہنچنے کے بعد روک لیا۔ حساس راستوں اور ذرائع کی پروفائلنگ کی بنیاد پر ، ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ کوئی ممنوعہ سامان لے کر جارہے ہیں جس پر انہوں نے صاف انکار کردیا۔
ان کے بیانات کی تصدیق کے لئے انہیں ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر (ڈی ایف ایم ڈی) سے گزرنے کے لیے کہا گیا جس میں قابل اعتراض کوئی چیز نہیں دیکھی گئی۔
ان کے سامان کو ایکس رے بیگیج انسپیکشن مشین کے ذریعے اسکین کیا گیا جس میں کچھ مشکوک / قابل اعتراض عکس دیکھے گئے۔ دو آزاد گواہوں کے سامنے ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال پر ، ہرایک کے پاس7 کلو گرام ، مکمل طور پر 14 کلو گرام سفید رنگ کے پاؤڈر / گرینولز برآمد ہوئے ، جس کو انہوں نے جانچ پڑتال والے سامان کے اندرونی خانوں میں چھپا دیا تھا۔
برآمد شدہ منتخب مادے کے نمونوں کی جدید ترین منشیات کا پتہ لگانے والی کٹ کے ذریعہ جانچ کی جائےگی جو بظاہر میں برآمد شدہ مادوں کے ہیروئن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے مادوں کی قیمت ، 98 کروڑ روپئے ہونے کا اندازہ ہے۔ تفتیش کے دوران انھوں نے نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔
موقع پر ایک پنچ ناما اور اس کے بعد ایک ضبطی کی کارروائی کا میمو تیار کیا گیا۔ برآمد شدہ سامان اور چھپانے اور پیکنگ مواد کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 43 کے تحت ضبط کیا گیا ۔
ایکٹ آئی بیڈ کی دفعہ 8 اور 23 کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے سیکشن 60 کے تحت ضبطی کارروائی کے لئے ذمہ دار پایا گیا ۔
دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔