15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کلچر کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دلّی میں بھارت کی تہذیبی ثقافتی وراثت کی قومی فہرست کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دلّی: کلچر کے مرکزی وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج نئی دلّی میں    تہذیبی ثقافتی وراثت ( آئی سی ایچ  ) کی قومی فہرست جاری  کی ۔  اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب پٹیل نے کہا کہ  بھارت   میں منفرد تہذیبی ثقافتی وراثت    کی وسیع   تعداد ہے  ، جن میں سے   13 کو  یونیسکو  نے    انسانیت کی تہذیبی ثقافتی   وراثت قرار دیا ہے   ۔   آئی سی ایچ کی قومی فہرست   بھارتی ثقافت  کی گوناگونیت    کو تسلیم کرنے کی کوشش ہے ، جو اس کی وراثت میں  پیوست ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اِس کا مقصد بھارت کی مختلف  ریاستوں   کی منفرد   تہذیبی   ثقافتی   عناصر   کو ملک اور بین الاقوامی سطح پر    فروغ دینا    ، اُن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا   اور   اُن کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔   یہ پہل  کلچر کی وزارت  کے   ویژن  2024 کا بھی ایک حصہ ہے ۔

          تہذیبی ثقافتی وراثت  کے تحفظ کے لئے   2003 ء کی یونیسکو کنونشن کے بعد    اِس فہرست کو  پانچ وسیع حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس میں تہذیبی وراثت   کو پیش کیا گیا ہے :

  • زبانی روایات اور اظہار ، جس میں  زبان کو  تہذیبی ثقافتی وراثت   کے ذریعے کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔
  • پرفارمنگ آرٹ
  • سماجی رسوم   ، رواج اور تہوار وغیرہ
  • فطرت اور  کائنات سے متعلق  علم اور پریکٹس
  • روایتی دست کاری

اس فہرست میں  ، جن چیزوں کو شامل کیا گیا ہے ، اُنہیں   ” بھارت کی   تہذیبی ثقافتی وراثت   اور  متنوع ثقافتی  روایات  کا تحفظ   ” کی اسکیم کے تحت  2013 ء میں کلچر کی وزارت کے ذریعے  منظور کردہ پروجیکٹوں   سے لیا گیا ہے ۔  اب تک اِس فہرست میں  100  سے زیادہ عناصر شامل ہیں ۔  ان میں  بھارت کے ، وہ 13 عناصر میں شامل ہیں ، جنہیں یونیسکو پہلے ہی    انسانیت کی تہذیبی ثقافتی   وراثت  کی نمائندہ فہرست میں شامل کر چکا ہے ۔

     یہ قومی فہرست   تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے   ایک مسودہ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے ۔   کلچر کی وزارت   مسلسل اِسے  اَپ ڈیٹ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ اِس لئے  تمام فریقوں  اور   تہذیبی ثقافتی وراثت    کے مختلف   متعلقہ ماہرین  سے  اِس فہرست کے لئے مشورے  / تعاون / ترمیم  کا خیر مقدم ہے ۔  اس سلسلے میں  کلچر کی وزارت سے  کس طرح رابطہ قائم کیا  جائے ، اس بارے میں معلومات  کلچر کی وزارت کی ویب سائٹ  https://www.indiaculture.nic.in/national-list-intangible-cultural-heritage-ich پر دستیاب ہے ۔

     یہ امید کی جاتی ہے کہ  ماہرین  اور  یونیسکو جیسے دیگر فریقوں  کے مشورے سے  یہ فہرست   بھارت کی   آئی سی ایچ   انوینٹری   کو مضبوط کرنے میں مدد دے گی ، جو  یونیسکو کی   تہذیبی ثقافتی وراثت    کی فہرست  میں شمولیت کے لئے   ایک   عارضی فہرست کے طور پر   کام کرے گی ۔

     کلچر کی وزارت  اس فہرست کی تیاری میں  سنگیت ناٹک اکادمی  اور  اندرا گاندھی  نیشنل سینٹر فار دی آرٹس  ( آئی جی این سی اے )  کے تعاون  کا شکریہ ادا کرتی ہے  ۔  وزارت  ” بھارت کی   تہذیبی ثقافتی وراثت  اور  متنوع ثقافتی روایات   کا تحفظ  ”  کے تحت    تحقیق کرنے والوں   کا بھی شکریہ  ادا کرتی ہے  ، جنہوں نے اِس فہرست میں   زبردست تعاون کیا ہے  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More