نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی میٹنگ میں نیشنل ایگری کلچرل مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا(نفیڈ) کے لئے قرض کی حد فراہم کرنے کے لئے قرض دینے والوں بینکوں کو سرکاری گارنٹی کو ضابط بند اور توسیع دینے کے لئے امدادی قیمت اسکیم( پی ایس ایس) کے تحت دالوں اور تلہن کی خریداری کے لئے قبل کے 9500 کروڑ روپے کو بڑھا کر 9000 کروڑ روپے اور چھوٹے کسانوں کے ایگری بزنس کنشیم( ایس ایف اے سی) کے لئے موجودہ ذمہ داریوں کی تکمیل اور دعوؤں کے نپٹارے کے لئے پچاس کروڑ روپے دینے کو منظوری دے دی ہے۔یہ سرکاری گارنٹی حکومت ہند کے ذریعہ 2021-22 تک پانچ سال مدت کے لئے مہیا کرائی جائے گی اور ایک فیصد سرکاری گارنٹی فیصد معاف کی جائے گی۔
تمام دالوں اور تلہن کی مارکیٹ کی قیمت چونکہ کم از کم امدادی قیمت سے نیچے ہے اس لئے سرکاری گارنٹی سے کسانوں کو موسم کی مصروفیت کے دوران فروغ میں کمی کو دور کرنے کے لئے کسانوں کی پیداوار کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔