نئی دہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان کمبوڈیا کے زرعی شعبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں عظیم صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات کمبوڈیا کے وزیراعظم کے ساتھ آج تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقعے پر کمبوڈیا اور ہندوستان کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کمبوڈیا کے وزیراعظم جنہوں نے دنیا میں وزیراعظم کی حیثیت سے کسی ملک کی ذمہ داری سب سے طویل عرصے تک نبھائی ہے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم کے بیٹے کو پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔ یہ اعزاز ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
کبوڈیا کے وزیراعظم نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کے دوران مشکل حالات میں حکومت ہند کی طرف سے فراہم کی جانے والی مددکا ذکر کیا۔ انہوں نے کمبوڈیا کا دورہ کرنے کے لیے نائب صدر جمہوریہ کو دعوت دی۔