نئی دہلی، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) نے اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹیڈ کے ذریعے کرشنا پٹنم پورٹ کمپنی لمیٹیڈ کو حاصل کیے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹیڈ (اڈانی پورٹس) کے ذریعے کرشنا پٹنم پورٹس کمپنی لمیٹیڈ کے بندوبست کنٹرول کے ساتھ ایکویٹی (حصے داری)شیئر ہولڈنگ کی حصولی میں مجوزہ امتزاج فراہم کرے گا۔
اڈانی بندرگاہ ایک ایسی بندرگاہ ہے، جہاں صارفین کی ضروریات کو بندرگاہ پر دستیاب بنیادی ڈھانچہ خدمات سے مربوط کیا گیا ہے اورفی الحال گجرات، گوا، کیرالہ، آندھراپردیش، تمل ناڈو اور اوڈیشہ کی 6 سمندر سے متصل ریاستوں میں 10 گھریلو بندرگاہوں میں یہ سہولت دستیاب ہیں۔
کرشنا پورٹ کمپنی لمیٹیڈ (کے پی سی ایل) ایک ڈیولپر کے طور پر مصروف ہے اور آندھرا پردیش کے کرشنا پٹنم میں گہرے پانی والے ساحل کا آپریٹر ہے۔ کمرشیل آپریشن کی تاریخ سے 30 سال کی مدت کے لیے آندھراپردیش سرکار کے ساتھ بیلڈ آپریٹ شیئر ٹرانسفر بنیاد پر رعایتی سمجھوتے کی روشنی میں کرشنا پٹنم کے گہرے پانی والے بندرگاہ میں ایک ڈیولپر اور آپریٹر کے طور پر مصروف ہے۔