17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کناڈا کے قونصل جنرل جارڈن ریوز نے آئی ایف ایف آئی 2017 میں‘‘ میڈی ٹیشن پارک’’ کی باتیں کیں

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے( آئی ایف ایف آئی)کے 48 ویں ایڈیشن میں شریک کار کناڈا‘‘ کنٹری فوکس ’’ ہے۔ کناڈائی فلم‘‘ میڈی ٹیشن پارک’’ سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں کناڈا کی قونصل جنرل جارڈن ریوز، فلم کے ادا کار اور عملہ نے شرکت کی ۔ جن میں فلم کے پروڈیوسر اسٹیفن ہیجیز، ہدایت کار مینا شم اور ادا کار چنگ پی پی، ٹژی ما اور ڈان میک کلر شامل تھے۔ میڈی ٹیشن پارک کے بارے میں گفتگو کرنے کے علاوہ پینل کے اراکین نے ہندوستان۔ کناڈا کے ما بین  اشتراک اور ان ملکوں میں بجٹ ماڈل کی فلموں کے معاملات کے علاوہ اکثر وبیشتر پیش کئے جانے والے ایشیائی  شبیہ کے بارے میں باتیں کیں۔

جنا ب جارڈن نے کہا‘‘ ایک بات جس نے کناڈیائیوں کو صحیح معنوں میں متاثر کیا ہے وہ ان کی حوصلہ افزائی، پرتپاک خیرمقدم اور یہاں کی میزبانی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ہم نے جو تبادلہ خیال کئے ہیں وہ کافی حد تک پر امید رہے ہیں۔کناڈا کے لوگ یہاں مزید کچھ باتیں چاہتے ہیں ان میں پہلی تو یہ ہے کہ کناڈیائی فلموں، فنکاروں ، فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور دوسرا دونوں ملکوں کی اہم  صنعتوں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا شامل ہے۔’’

فلم ڈائریکٹر مینا شم نے کہا کہ‘‘فلم کی ترغیب اور کردار، خیالات کے کئی پہلو سے سامنے آتے ہیں۔ہم آج اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں شہری خود کو پورے طور پر بے اختیار محسوس کرتے ہیں۔ ہم ماحول یا اس کے دائرے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے اس لئے ہم ایسا کردار پیدا کرنا چاہتے ہیں جو کنبے کے تانے بانے کے درمیان بلا کسی اختیار کے  زندگی بسر کرتا ہے۔’’

 فلم کی صنعت میں حقیقت کی شکل ڈھالنے کے لئے ایشیائیوں کی جدوجہد کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے ٹژی ما نے کہا ‘‘ کہ ہمیں اپنی پرانی شبیہ کے خلاف جنگ کرنے اور اس کے مقابلے کا چیلنج در پیش ہے۔ ہم اپنی شبیہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جسے دنیا ہمیں دیکھتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں اب دھیرے دھیرے تبدیلی آرہی ہے۔ہالی ووڈ کے پیمانے کے مطابق بحیثیت اداکار ہمیں وہ  کس طرح دیکھتے ہیں اور ہم انہیں کس طرح دیکھتے ہیں اس میں زیادہ مثبت طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔’’  آئ ایف ایف آئی کا 48 واں ایڈیشن ساحلی ریاست گوا میں 20-28 نومبر 2017 کےد رمیان منعقد ہورہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More