نئی دہلی۔؍جون۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کناڈا کے قیام کی 150ویں سالگرہ کے موقع (یکم جولائی 2017) پر کناڈا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کاا ظہار کیا ہے۔
کناڈا کے گورنر جنرل عزت مآب رائٹ آنریبل ڈیویڈ جانسٹن کو اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’ہندوستان کی حکومت اور یہاں کی عوام کی جانب سے اور اپنی جانب سے میں کناڈا کے قیام کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر کناڈا کی حکومت اور عوام کیلئے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ہندوستان اور کناڈا کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جمہوری اقدار، گوناں گونیت ،قانون کی بالادستی اور دونوں ملکوں کی عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رابطوں پر مبنی ہے۔ حال ہی کے برسوں میں اس شراکت داری میں مشترکہ مفاد کے نئے شعبے مثلاً توانائی ، نیوکلیئر اور خلائی سائنس بھی شامل ہوئے ہیں۔
ہندوستان دونوں ملکوں کے باہمی مفاد اور ایک بہتر عالمی نظام کے قیام کیلئے تعاون کو وسعت دینے اور کناڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کناڈا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے عہد بند ہے۔ عزت مآب براہ کرم اپنی ذاتی صحت کیلئے اور کناڈا کے عوام کی اچھی صحت ،مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے میری نیک خواہشات قبول فرمائیں۔ ‘‘