17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئل انڈیا لمیٹڈ اور ریلویز نے14نومبر2017کو250کوئلہ ریکوں کے لدان میں مشترکہ طور پر کامیابی حاصل کی ہے، جو کہ نومبر کے مہینے میں اب تک کی سب سے بڑی حصولیابی ہے

Urdu News

نئی دہلی، نومبر،ایک بڑی حصولیابی کے طور پر کوئلہ، ریلویز اور بجلی کی وزارتوں کی زیرنگرانی  کوئل انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور ریلویز کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کوئلہ کے اتارنے اور لدان میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس سے بالخصوص بجلی کے شعبے میں کوئلے کی سپلائی میں بہتری آئی ہے۔ کوئلہ کے نقل وحمل اور کوئلہ کی پیداوار کو موثر طور پر مضبوط کرتے ہوئے کوئل انڈیا لمیٹڈ نے انڈین ریلویز سسٹم کے ذریعے مال گاڑیوں کے  250 ریک کی لدان کی ہے، جو کہ نومبر کے مہینے میں اب تک کی سب سے بڑی حصولیابی ہے اور اس کا مقصد کوئلے کی آسان سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ ان ریکوں میں 223 ریک خصوصی طور پر ملک بھر میں واقع تھرمل بجلی اسٹیشنوں کیلئے لادے گئے تھے۔

نومبر کے مہینے میں ایک دن میں 250 ریکوں کا لدان کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ یہ حصولیابی چند کوئل فیلڈ میں کبھی کبھار ہونے والی بارشوں کے باوجود ملی ہے۔ عمومی طور پر اس طرح کا لدان دسمبر کے آخر سے کیا جاتا ہے، جس میں آغاز ہی میں موافق ماحول، کوئلے کی پیداوار میں اضافے میں مدد کرتا ہے۔

 سی آئی ایل اور ریلویز روزانہ کی بنیاد پر 266 کوئلہ ریکوں کے لدان کے ہدف  سے متعلق ایک حکمت عملی پر مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں جس کے نتیجے میں بجلی اور غیر بجلی شعبہ دونوں کو کوئلہ سے متعلق اپنی ضروریات کی تکمیل میں مزید مدد ملے گی۔ پچھلے مالی سال میں اسی مدت کے مقابلے بجلی کے شعبے کو کوئلہ کی سپلائی میں موجودہ مالی سال  کے اگست، ستمبر اور اکتوبر مہینے میں بالترتیب 20،21 اور 18 فیصدکا اضافہ  ہوا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More