18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلے کے وزیر نے کوئلے کانوں کے مہلک حادثوں کے لئے نقد

Urdu News

نئی دہلی، کوئلے اور کانکنی کے وزیر   جناب پرہلاد جوشی نے   کانوں کے مہلک حادثوں کے لئے    نقد رقم کی     موجودہ     5 لاکھ روپے  کی نقد امداد میں 300 فی صد  اضافہ کرتے ہوئے 15 لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔    آج اوڈیشہ کے   مہاندی کول فیلڈ لمیٹیڈ  (ایم  سی ایل) میں  کوئلے کے کانکنوں  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   یہ فلاحی اقدام  ملک کی 8 ریاستوں میں    کول انڈیا  اور اس کی ذیلی کمپنیوں میں کام کرنے والے   کانکنوں کے ساڑھے تین لاکھ خاندانوں کا احاطہ کرے گا۔

کوئلے اور کانوں کے وزیر نے  اوڈیشہ میں  ماہا ندی کول فیلڈ  لمیٹیڈ  میں   تلچر کول فیلڈ  میں کانکنی کے کاموں کو ہوائی معائنہ کیا۔   یہ  کمپنی  کول انڈیا لمیٹیڈ  (سی آئی ایل) کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے اور یہ   سی آئی ایل  کے ذریعہ  کوئلے کی کل پیداوار   کا تقریباً 25 فی صد  کوئلہ پیدا کرتی ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001CRJ5.jpg

کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی ایم سی ایل میں  تلچر کول فیلڈ میں کانکنی   کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے۔

کانوں کے حادثوں نے  اپنی جان قربان کرنے والے  کانکنوں  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہاکہ  میں  مستقل او ر جزوقتی  کوئلہ ورکروں   کے لئے  کانوں کے مہلک حادثوں کی صورت میں   نقد امداد کی رقم   5 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔  جناب جوشی نے کہا کہ حکومت ہند   عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے اور  نوجوانوں کے لئے روزگار کے   زیادہ مواقع  اور صنعت کاری کے مواقع  پیدا کرنے کے لئے  کام کررہی ہے۔  انہوں نے اعلان کیا کہ ماہا ندی کول فیلڈ مالی سال   25-2024  تک   4ہزار سے زیادہ     دیگر لوگوں کو روزگار فراہم کرے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0029JUC.jpg

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر  جناب پرہلاد جوشی  اوڈیشہ  کے ایم  سی ایل   میں    تلچر کول فیلڈ میں   عہدیداروں اور کوئلہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔

وزیر  موصوف  نے اعلان کیا کہ ماہا ندی کول فیلڈ  ایم سی ایل کی کانوں سے  کوئلے کی   بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ   قائم کرنے کی خاطر آنےوالے برسوں میں  9000 کروڑ روپے    سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔

قوم کے لئے کوئلے کی پیداوار بڑھانے    کی خاطر  تمام فریقوں سے تعاون طلب کرتے ہوئے جناب جوشی نے مزید کہا کہ    ایم سی ایل   اپنے آس پاس کے علاقوں کے گاؤں میں   ضرورت مند  عوام کے گھر پر مفت حفظان صحت فراہم کرنے کی خاطر موبائیل میڈیکل یونٹ  چلائے گی۔

وزیر موصوف  نے  ، جو ایم سی ایل کی کانکنی کی  سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے  ایم سی ایل کے اپنے پہلے دورے پر ہیں  ،   لنگ راج  علاقے میں    ایم سی ایل ڈی اے وی اسکول    کے لئے  سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ اسکول تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت سے    بنایا جائے گا۔ ابتدائی طو رپر اس میں  1300 طلبا ہوں گےجسےبعد میں 3 ہزار طلبا تک توسیع دی جائے گی۔ اس موقع پر  سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب اے کے جھا ، ایم سی ایل کے سی ایم ڈی   بی ایم شکلا اور دیگر  شخصیات  موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More