16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری

Urdu News

نئیدہلی: ہندوستان میں  لاک ڈاؤن  کی بندشوں  میں   اب رفتہ رفتہ  نرمی دی جارہی ہے ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  نے  سرکاری اور نیم سرکاری  دفاتر ، جہاں  کووڈ -19 کے  پھیلنے کے لئے زیادہ خطرات  ہیں،   ان میں کام کاج کے لئے معیاری آپریٹنگ ضابطے  (ایس او پی ) اپ لوڈ کردئے ہیں۔  نئے رہنما خطوط  کا مقصد کووڈ -19  کے موافق  مزاج  بنانا ہے تاکہ ٹرانسمیشن کی چین کو روکا جاسکے اور سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع  کرنے کی اجازت دی جاسکے ۔

          دفاتر میں  کووڈ-19  کی روک تھام  کے لئے  احتیاطی  اقدامات سے متعلق  معیاری آپریٹنگ ضابطے  (ایس او پی )

https://www.mohfw.gov.in/pdf/1SoPstobefollowedinOffices.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

          عبادت  گاہوں  میں کووڈ-19  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے  ( ایس  او پی )

https://www.mohfw.gov.in/pdf/2SoPstobefollowedinReligiousPlaces.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

ریستوران میں  کووڈ-19  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے  ( ایس  او پی )

https://www.mohfw.gov.in/pdf/3SoPstobefollowedinRestaurants.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

          شاپنگ مال میں کووڈ-19  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے  ( ایس  او پی )

https://www.mohfw.gov.in/pdf/4SoPstobefollowedinShoppingMalls.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

            ہوٹلوں اوردیگر ہاسپٹلٹی اکائیوں  میں کووڈ-19  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات سے متعلق معیاری آپریٹنگ ضابطے  ( ایس  او پی )

https://www.mohfw.gov.in/pdf/5SoPstobefollowedinHotelsandotherunits.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

          صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ -19  وبا کے پیش نظر سی ایس ( ایم اے ) مستفیدین  کو اوپی ڈی میڈیسن  تقسیم کرنے سے متعلق  نئے رہنما خطوط  جاری کئے ہیں۔  نئے رہنماخطوط  کو

https://www.mohfw.gov.in/pdf/OPDmedicinesspecialsanctionCOVID.pdfپر جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

          گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران   کووڈ -19  کے کل  5355مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔اس  طرح  کووڈ -19  کے کل ایک لاکھ 9462   مریض  اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔کووڈ -19  کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح بہتر ہوکر 48.27  فیصد ہوگئی ہے ۔ فی الحال ملک میں  ایک لاکھ 10  ہزار 960  کووڈ  -19   کے فعال معاملات  ہیں ۔ سبھی مریض  زیر علاج ہیں۔

          سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد اب بڑھ کر 507  ہوگئی ہے جبکہ  نجی لیباریٹریوں کی تعداد اب بڑھ  کر 217  ہوگئی ہے ۔اس  طرح ملک میں  کل  727 جانچ لیباریٹریاں ہیں ۔گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران  ایک  لاکھ  43  ہزار 661   نمونوںکی  جانچ کی گئی ہے ۔ اب تک کل 43 لاکھ  86  ہزار 379     نمونوں کی جانچ  کی گئی ہے ۔

          5 جون 2020  کی تاریخ  میں    957 کووڈ اسپتالوں   کی دستیابی  کے ساتھ   کووڈ -19سے متعلق صحت  بنیادی ڈھانچے    کافی مستحکم ہیں ۔  ایک لاکھ 66  ہزار 460  آئیسولیشن بیڈ  ، 21473  آئی سی یو بیڈ اور 72497  آکسیجن والے  بیڈ کے ساتھ  کووڈ-19 سے متعلق  صحت بنیادی ڈھانچے    کافی مضبوط  ہیں۔ ایک لاکھ 32 ہزار 593  آئسولیشن  بیڈ  ،10903  آئی سی یو بیڈ اور  45562  آکسیجن والے بیڈ کے ساتھ  ملک میں  2362  کووڈ  -19  صحت مراکز کام کررہے ہیں۔11210  قرنطینہ مراکز ،7529  کووڈ معالجاتی مراکز ہیں  ،جس میں  737886  بیڈ  دستیاب ہیں۔  اب تک  مرکز  نے ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  / مرکزی اداروں کو 128.48  لاکھ   این  95  ماسک اور 104.74  لاکھ  ذاتی حفاظتی آلات  ( پی پی ای ) فراہم کئے ہیں ۔

          کووڈ -19سے متعلق مستند اور تازہ ترین جانکاری  ،نیز   متعلقہ تکنیکی معاملات   ،رہنما خطوط  اور ایڈوائزری کے لئے  باقاعدگی کے ساتھ https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں ۔

کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی سوالات   ncov2019@gov.in. اور دیگر سوالات technicalquery.covid19@gov.in

اور@CovidIndiaSeva .   بھیجے جاسکتے ہیں۔

          کووڈ -19سے متعلق کسی بھی دیگر سوال  کے لئے وزارت صحت اورخاندانی بہبودکے ہیلپ  لائن نمبر +91-11-23978046 پرجاکر یا ٹول فری نمبر 1075  پر کال کریں ۔کووڈ -19 سے متعلق ریاستوں   / مرکز کے زیر انتظام علاقو ں  کے ہیلپ لائن  نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More