15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 سے متعلق تازہ جانکاری

Urdu News

حکومت ہند نے  ریاستی حکومتوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقو ں کے ساتھ ملکر ایک درجہ بند پہلے سے طے شدہ اور فعال طریقہ کار کے ذریعے ملک میں کووڈ-19 کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کی نگرانی اور جائزہ کا کام باقاعدگی کے ساتھ  اعلیٰ سطح پر کیاجارہا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج بہار کے وزیر صحت جناب منگل پانڈے کے ساتھ ریاست میں   ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم  (ا ے ای ایس) کا بندوبست  اور کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے  میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں  صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے اور  مرکز اور ریاست دونوں کے  اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ملک کے سبھی ضلعوں کو گرین ، اورینج اور ریڈ زون میں تقسیم  کیا گیا ہے۔ ریاست ، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ضلع انتظامیہ کو  مرکوز کوششوں کے ذریعے  اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ جن ضلعوں میں اس بیماری کے معاملے سامنے آئے ہیں یعنی لال اور نارنگی زون  میں وہاں مؤثر اور سخت کنٹنمنٹ  اقدامات کے ذریعے  ٹرانسمیشن  کے چین کو توڑا جانا چاہئے۔

کنٹنمنٹ زون  کی نقشہ سازی معاملوں اور رابطوں کی  میپنگ اور رابطوں کا جغرافیائی پھیلاؤ بہتر ڈھنگ سے  کنٹنمنٹ  والے علاقوں اور اسے  لاگو کرنے کی صلاحیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے   مختلف طریقے سے کیا جانا چاہئے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں  کنٹنمنٹ زون رہائشی کالونی، محلہ، میونسپل وارڈ یا پولیس  تھانے کے علاقے ،میونسپل زون / قصبوں / شہر ہوسکتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے معاملے میں کنٹنمنٹ زون گاؤں  یا گاؤں کے کلسٹرز گرام پنچایتیں ، بلاک وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بفر زون اور  کنٹنمنٹ زون کا بھی  اچھی طرح تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ کنٹنمنٹ زون میں کنٹرول سے متعلق سخت پیرامیٹر اس مقصد کیلئے  تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں کے ذریعے  گھر گھر کی نگرانی کے ذریعے سے ایکٹیو معاملوں کی کھوج ، سمپلنگ ، رہنما خطو ط کے مطابق معاملات کی جانچ سبھی تصدیق شدہ معاملوں  کے رابطے  میں رہنے والے افراد کا پتہ لگانا اور طبی بندوبست  کیاجاناچاہئے جبکہ بفرزون کےمعاملے میں صحت سہولتوں  میں آئی ایل آئی  / ایس اے آر آئی  معاملوں کی چوکسی کے  ذریعے سے  معاملے کی اچھی طرح نگرانی  کی جانی چاہئے۔

اب تک کُل 8888 لوگ  علاج کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں اس سے ہماری صحتمندی کی شرح  25.37 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال  کُل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد  35043 ہے، کل سے ہندوستان میں کووڈ-19 کے تصدیق شدہ  معاملات کی تعداد میں 1993 کااضافہ درج کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعادہ کیا گیا  ہے کہ  ٹرانسمیشن  کے سلسلے کو توڑنے کیلئے ہاتھ کو صاف ستھرا رکھنا جیسے صابن اور پانی سے ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا، بار بار چھوئے جانے والی جگہوں  جیسے ٹیبل کا اوپری حصہ، کرسی کا ہینڈل، کی بورڈ، ماؤس، ماؤس پیڈ  وغیرہ سبھی کو  انفیکشن سے پاک کرنا او ر باقاعدگی سے صاف کرنا سبھی لوگوں کو ماسک یا فیس کوور اچھی طرح سے پہننا، خطرے کا خود کے اسسمنٹ  کرنے کیلئے کورونا ٹریک ایپ ‘آروگیہ سیتو’ ڈاؤن لوڈ کرنا اور جسمانی دوری بنائے رکھنا بہت زیادہ اہم ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط  اور ایڈوائزری کے بارے میں سبھی مستند اور تازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ دیکھیں۔ https://www.mohfw.gov.in/.

کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی سوالات کو   technicalquery.covid19@gov.inپر اور دیگر سوالات کو ncov2019@gov.in    پر ای۔ میل کےذریعے  اور  @CovidIndiaSevaپر ٹوئیٹ کیاجاسکتا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کیلئے  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  ہیلپ لائن نمبر+91-11-23978046      یا 1075(ٹال فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More