16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 پر اپڈیٹ

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کووڈ-19 کی روک تھام اور بندوبست کیلئے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے ساتھ مل کر متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ( آئی ایم اے) کے ڈاکٹروں اور سینئر نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سیکورٹی سے متعلق طبی برادری کی تمام تشویشات  کو دور کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی سیکورٹی، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

 اسی طرح وزارت صحت نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں کو کووڈ-19 کیلئے خدمات انجام دینے والے صحت ورکروں کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہدایت دی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ ان صحت ورکروں کی ہنر مندی اور خدمات تمام پیشہ ور افراد میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ وقت میں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں انہیں بے مثال مقام حاصل ہے۔ ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متعدد اقدامات کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ان اقدامات میں انسانی وسائل، صلاحیت سازی کی تربیت، طبی تحفظ، عملے کیلئے رہنما خطوط اور وقت پرتنخواہ کی ادائیگی ، نفسیاتی امداد، سرکردہ صحت ورکروں کی تربیت اور لائف انشورنس کور جیسے امور شامل ہیں۔

 مزید برآں مرکزی کابینہ نے وبائی امراض سے متعلق ایکٹ 1897 کے تحت ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آج ایک آرڈیننس کو مشتہر کرنے کی سفارش کی ہے۔

آئی سی ایم آر نے تمام ریاستوں کو ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ  استعمال کرنے کیلئے ایک پروٹو کول فارورڈ کیا ہے۔ یہاں اس بات کا پھر اعادہ کیا جاتا ہے کہ اینٹی باڈی ریپڈ ٹیسٹ کا استعمال بڑے پیمانے پر نگرانی کے ایک آلہ کے طور پر کیا جائے گا۔

 عالمی سطح پر بھی اس ٹیسٹ کی افادیت تسلیم کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس کا استعمال لوگوں میں اینٹی باڈیز کی تشکیل کا پتہ لگانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اس کی جانچ کے نتائج زمینی  سطح پر صورتحال پر منحصرہے۔ جیسا کہ آئی سی ایم آر نے بھی اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ کووڈ-19 معاملات کی تشخیص کیلئے آرٹی –پی سی آر ٹیسٹ کی جگہ  نہیں لے سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر نے زمینی صورتحال کے حساب سے ان ریپڈ اینٹی باڈی ٹیسٹ  کو اہمیت اور مجموعی افادیت کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے مختلف ریاستوں  سے  اعداد و شمار اکٹھا کرنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور آئی سی ایم آر باقاعدگی کے ساتھ ریاستوں مشورہ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔ ریاستوں کو ان جانچوں کیلئے مقررہ پروٹو کول کو فالو کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جس مقاصد کو حاصل  کرنا اس سے مطلوب ہے۔ اسی کیلئے استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

حکومت ہند ٹیلی فون پر مبنی ایک سروے کا اہتمام کرے گی۔ اس سروے کے دوران ان شہریوں سے این آئی سی کےذریعہ ان سے موبائل فون پر 1921 نمبر سے رابطہ قائم کیا جائے گا۔ یہ ایک حقیقی اور راست سروے ہے۔ تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ-19 سے متعلق علامات کے وقوع اور پھیلاؤ کے بارے میں درست اور صحیح فیڈ بیک حاصل کرنے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے اس سروے میں شریک ہوں۔ اسی طرح شہریوں کو بالکل اسی طرز کے سروے کیلئے دیگر نمبروں سے کئے جانے والے کال اور فرضی کال کرنے والوں سے محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقے میں میڈیا کے ذریعہ اس سروے کے بارے میں عوام کو مطلع کریں۔ ان سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سروے کی سرکاری نوعیت کے بارے میں  لوگوں کو مطلع کریں اور دیگر نمبروں سے اسی طرح کے فرضی کال کرنے والے افراد سے ہوشیار اور خبر دار رہنے کی بھی تلقین کریں۔

 اب تک 19.36 فیصد صحتمندی کی شرح کے ساتھ 3870 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کل سے 1383 نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح اب تک ہندوستان میں کووڈ-19 سے کل 19984 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 نئی اموات ہوئی ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات، تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز  کیلئے برائے مہربانی ۔ https://www.mohfw.gov.in/. باقاعدگی کے ساتھ دیکھیں۔

کووڈ-19 سے متعلق ٹیکنیکل سوالات۔ technicalquery.covid19@gov.in پر ای میل کے ذریعہ بھیجے جا سکتے ہیں  اور دیگر سوالات کے لئے ncov2019@gov.in .  پر ای میل کے ذریعے بھیجے جا سکے ہیں۔

کووڈ-19 سےمتعلق دیگر سوالات کیلئےصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر  +91-11-23978046 یا1075(ٹال فری )پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر وں کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More