17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ-19 چیلنجوں کے باوجود 2020-21 میں ہندوستان کی نامیاتی کھانے کی مصنوعات کی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی: مالی سال 2020-21 کے دوران ہندوستان کی نامیاتی کھانے کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال (2019- 20) کے مقابلہ میں 51 فیصد کا اضافہ ہوا جوبڑھ کر مالی سال 2020-21 کے دوران 1040 ملین امریکی ڈالر (7078 کروڑ روپئے) مالیت کی ہوگئی ہے۔

مقدار کے لحاظ سے ، مالی سال 2020-21 کے دوران نامیاتی غذائی مصنوعات کی برآمدات 39 فیصد اضافے کے ساتھ 888،179 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں یہ 2019- 20 میں اسکی بھیجی گئی مقدار 638،998 میٹرک ٹن تھیں۔ نامیاتی مصنوعات کی یہ نمو، کووڈ 19 وبائی امراض کے ذریعہ درپیش لاجسٹک اور آپریشنل چیلنجوں کے باوجود حاصل ہوئی ہے۔

آئل کیک کھانا ملک سے نامیاتی مصنوعات کی برآمدات کا ایک اہم جز رہا ہے جس کے بعد اس میں تلہن ، پھلوں کے گودا اوررس ، اناج اور باجرا ، مصالحے اور مصالحہ جات ، چائے ، دواؤں کے پودوں کی مصنوعات ، خشک میوہ جات ، چینی ، دالیں ، کافی ، ضروری تیل وغیرہ بھی شامل ہیں۔

بھارت کی نامیاتی مصنوعات 58 ممالک میں برآمد کی گئیں جن میں امریکہ ، یورپی یونین ، کینیڈا ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، سوئٹزرلینڈ ، اسرائیل اورجنوبی کوریا شامل ہیں۔

 ایپیڈا (اے پی ای ڈی اے) کے چیئرمین ڈاکٹر ، اینگامیتھو نے بتایا کہ بیرون ملک مارکیٹ میں ہندوستانی نامیاتی مصنوعات ، نٹراسیوٹیکلز اور صحت سے متعلق کھانے کی زیادہ مانگ ہورہی ہے۔

نامیاتی مصنوعات فی الحال ہندوستان سے صرف اسی صورت میں برآمد کی جاتی ہیں جب وہ نامیاتی پیداوار کے قومی پروگرام (این پی او پی) کی ضروریات کے مطابق تیار، ان پر عملدرآمد ، انہیں پیک اوران پر لیبل لگائے جاتے ہیں(این پی او پی)۔ این پی او پی کو 2001 ء میں قائم ہونے کے بعد سے ہی بیرونی تجارت (فروغ اور ضابطہ) قانون 1992 کے تحت اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے۔

یوروپی یونین اور سوئٹزرلینڈ کے ذریعہ این پی او پی سرٹیفیکیشن کو تسلیم کیا گیا ہے جو ہندوستان کو بغیر کسی اضافی سرٹیفیکیشن کی ضرورت کے ان پروسیسڈ پودوں کو غیر ممالک کو برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یوروپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی، بریکسیٹ کے بعد کے مرحلے میں بھی، برطانیہ کو ہندوستانی نامیاتی مصنوعات کی برآمد میں مدد فراہم کرتی ہے۔

درآمد کرنے والے بڑے ممالک کے مابین تجارت کی سہولت کے لئے، تائیوان ، کوریا ، جاپان ، آسٹریلیا ، متحدہ عرب امارات ، نیوزی لینڈ کے ساتھ ہندوستان سے نامیاتی مصنوعات کی برآمد کے لئے باہمی شناخت کے معاہدے کے حصول کے لئے، بات چیت جاری ہے۔

ہندوستانی فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) نے این پی او پی کو گھریلو مارکیٹ میں نامیاتی مصنوعات کی تجارت کے لئے بھی تسلیم کیا ہے۔ این پی او پی کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کے تحت شامل نامیاتی مصنوعات کو ہندوستان میں درآمد کے لئے دوبارہ منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More