17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ۔ 19 کے خلاف انتھک لڑائی میں ریلوے نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران 1150 ٹن طبی سامان پہنچایا

Urdu News

ہندوستانی ریلوے کووڈ۔ 19 کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران طبی اشیا کی ترجیحی طور پر بلا انقطاع نقل و حمل کو یقینی بنارہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے ملک میں کورونا وائرس کے چیلینجز اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے میں حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی ٹائم ٹیبلڈ پارسل سروسز کے ذریعے ادویات ، ماسک ، اسپتال کے سامان اور دیگر طبی اشیاء کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اٹھارہ اپریل دو ہزار بیس تک ہندوستانی ریلوے نے 1150 ٹن طبی سامان ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا ہے۔ طبی سامان پہنچانے سے متعلق زون کے اعتبار سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار.

زون

وزن( ٹن میں)

1

جنوبی ریلوے

83.13

2

ساوتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے

15.10

3

ایسٹ سینٹرل ریلوے

1.28

4

شمال مشرقی ریلوے

2.88

5

ایسٹ کوسٹ ریلوے

1.06

6

ساوتھ سینٹرل ریلوے

47.22

7

سینٹرل ریلوے

135.64

8

نارتھ سینٹرل ریلوے

74.32

9

ویسٹ سینٹرل ریلوے

27.17

10

ساوتھ ایسٹرن ریلوے

2.82

11

ساوتھ ویسٹرن ریلوے

12.10

12

ایسٹرن ریلوے

8.52

13

نارتھ ایسٹ فرنٹئیر ریلوے

2.16

14

نارتھ ویسٹرن ریلوے

8.22

15

ویسٹرن ریلوے

328.84

16

شمالی ریلوے

399.71

میزان

1150.17ٹی

ہندوستانی ریلوے بحران کی اس گھڑی میں انسانی زندگیوں کو چھو رہی ہے۔ حال ہی میں ایک آٹسٹک (نفسیاتی عارضے کا شکار) بچے کے ماں۔ باپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مدد کے لئے اپیل کی تو اس بچے کے لئے اونٹنی کے ملائی سے پاک دودھ کو اجمیر سے ممبئی پارسل ٹرین کے ذریعہ پہنچایا گیا۔ اسی طرح اجمیر میں ایک اور آٹسٹک بچہ جو سنگین بیماریوں میں مبتلا تھا ، اس کے پاس دوائیوں کا ذخیرہ ختم ہوگیا تو اس کے لواحقین نے ریلوے کے عہدیداروں سے رجوع کیا اور احمد آباد سے اجمیر کے لئے پارسل ٹرین کے توسط سے دوائیاں پہنچائی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More