14.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ۔19 سے لڑنے کے لئے ملک بھر میں میڈیکل سپلائز کی کوئی کمی نہیں ہے: گوڑا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑانے کہا ہے کہ  کووڈ۔19 کی وبا سے لڑنے کے لئے ملک بھر میں میڈیکل سپلائز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

ایک ٹوئٹ میں جناب سدانند گوڑا نے کہا کہ حکومت ہند  اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ  کووڈ۔19 سے لڑنے کے لئے  تمام ضروری میڈیکل سپلائز تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ پانچ دنوں میں 62 لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعہ 15.4  ٹن سے زیادہ ضروری میڈیکل سپلائز  ٹرانسپورٹ کی گئی ہیں۔ جناب سدانند گوڑا نے کہا ‘‘گزشتہ چار روز میں ملک بھر میں کارگو فلائٹ  کے ذریعہ 10 ٹن میڈیکل آلات سپلائی کئے گئے ہیں’’۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت  ضروری اشیا مثلاً فارما سیوٹیکلز  اور اسپتال کے آلات تیار کرنے کی  سرگرمیوں پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ اس کےلئے  ایس ای زیڈ میں 200 سے زیادہ یونٹیں کام کررہی ہیں۔

جناب سدانند گوڑا نے بتایا کہ  ضروری میڈیکل اشیا کی تقسیم کی نگرانی  اور ساز و سامان سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے  ایک سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More