17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہندوستان میں لوگوں کی شراکت داری کے لیے سوچھ بھارت مشن نے ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے منایا

Urdu News

نئی دہلی۔ سوچھ بھارت مشن کے طور پر ملک بھر میں ریاستوں اور اضلاع نے  ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے کے موقع پر عادتوں میں بڑی تبدیلی  اور ٹوائلیٹ کے استعمال کی سرگرمیاں شروع کی گئیں ۔ اس موقع پر جلوس نکالے گئے ، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا  اور اسکولی بچوں نے ٹوائلیٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق متعدد اختراعاتی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔

اگر سانتا کلاؤز جھارکھنڈمیں ٹوائلیٹ ایجوکیشن کی خوشبو ہے تو پنجاب نے سوچھتا رتھ شروع کی ۔ مشہور ریت کے فنکار سدرشن پٹنائک نے ریت پر سوچھتا کا پیغام نقش کیا اور آسام کی خواتین کے ایک گروپ نے 371 گاؤں والوں کو ٹوائلیٹ بنانے کی ترغیب دی ۔

پینے کے پانی اور صفائی کی وزارت میں سکریٹری جناب پرمیشورن ایر نے بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ترکولیہ گاؤں میں جڑواں گڑھے والے ٹوائلیٹ کی تعمیر مکمل کرنے والی ایک مرکزی و ریاستی ٹیم کی قیادت کی ۔

اس ٹیم نے ایک تین روزہ ایمرسن  مشق کی جس کے دوران انہوں نےخواتین اور طلباء سمیت  گاؤں والوں سے براہ راست بات چیت کی  تاکہ ٹوائلیٹ کی تعمیر کی مانگ کو فروغ دیا جائے ۔

پڑوسی گرام پنچایتوں کے مکھیا نے جناب سکریٹری اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک بڑے چوپال کا انعقاد کیا ۔ سبھی مکھیاؤں نے یقین دلایا کہ وہ چھ ماہ کے عرصے میں اپنے ضلع کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد کرنے کے لیے مدد کریں گے ۔ سکریٹری جناب ایر  نے بھی اس موقع پر ٹوائلیٹ کو اپنانے اور اس کے استعمال کے لیے ایک قومی ریڈیو مہم کا آغاز کیا ۔

جب ٹوائلیٹ بن گئے  تو حکومتی  ٹیم سوچھتا کے پیغام کو عام کرنے اور گاندھی میموریل کے ارد گرد ٹوائلیٹ کے استعمال  کی غرض سے  نکالی گئی چیتنا یاترا  گاؤں والوں کے ساتھ شامل ہوئے۔ ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ، سکریٹری موصوف نے  گھروں میں ٹوائلیٹ کے ہونے اور خاندان کے سبھی افراد کے ذریعہ اس کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More