21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلو انڈیا اسکول کھیلو ں کے کارنیوال میں کھیلو انڈیا حلف کا آغاز

Urdu News

نئیدہلی۔ مہینے کے شروع میں کھیلو انڈیا اسکول کھیلوں کے آغاز کے بعد نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کی وزارت نے آج دلّی میں کھیلو انڈیا اسکول کھیلوں کے کارنیوال میں ، کھیلو انڈیا کیلئے حلف کا آغاز کیا۔ یہ حلف کھیلوں میں حصہ لینے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو تقویت دینے  کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں میں اس بات کا جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ کھیلوں میں بڑے پیمانے پر حصہ لیں اور مہارت حاصل کریں۔ نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے کارنیوال میں یہ حلفلیا۔

بااثر لفظوں کے ساتھ اس حلف میں مستقبل کے پروگرام کو بیان کیا گیا ہے جس میں نوجوان بھارتیوں میں کھیلوں کیلئے یہ جذبہ پیدا کیا گیا ہے کہ کھیل ان کی زندگیوں کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ حلف کھیلو انڈیا کی ہر سرگرمی کا اہم پہلو ہے اور یہ حلف ہر کھیل کے شروع ہونے سے پہلے لیا جائیگا۔ اس حلف کو توسیع دینے کیلئے پورے ملک کے دس لاکھ سے زیادہ اسکولوں میں یہ حلف پہنچایا جائیگا۔ اس حلفکو ان اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ تک پہنچایا جائیگا۔ اس مہم سے یقین دہانی ہوگی کہ لاکھوں طلباء اپنے اساتذہ اور والدین کے ساتھ کھیلو انڈیا کیلئے حلف لیںگے اور ملک میں کھیلوں کی سب سے بڑی تحریک کے طور پر اسے منظر عام پر لائیں گے۔

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور  نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ہمارا یقین ہمیشہ سے رہا ہے کہ کھیلو انڈیا ایک عوامی تحریک ہے  اور کھیلو ا نڈیا کیلئے جو زبردست حمایت ملی ہے  اس سے  اس یقین کی توثیق ہوتی ہے۔ کھیلو انڈیا حلف کا آغاز کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ ہر کھلاڑی ان الفاظ میں اپنی حوصلہ افزائی محسوس کریگا۔ اس کارنیوال میں بڑی تعداد میں لوگ کھیلو انڈیا اسکول کے کھیلوں کی کامیابی کیلئے حلف کرنے کیلئے آگے آئے ہیں جس سے  بھارت میں کھیلوں کے مستقبل کے امکانات کی توثیق  ہوتی ہے۔  ہمیں اعتماد ہے کہ یہ حلف ملک میں کھیلوں کے کلچر کو بڑھاوا دینے میں اہم رول ادا کریگا۔

ملک میں سب کی شمولیت والے اور کھیلوں کا ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر توجہ دیتے ہوئے کھیلو انڈیا اس بات پر زور دیگا کہ نوجوانوں کی روز مرہ کی ابتدائی زندگی میں  کھیلوں کا جذبہ جگایا جائے۔ کھیلو انڈیا اسکول کے کھیلوں کا قدم جس میں کھلاڑیوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں ، نوجوان کھلاڑیوں  کی صلاحیتوں اور نوجوانوں میں جسمانی چستی اور اچھی صحت کے بارے میں بیداری لانے کو فروغ دیا گیا ہے۔ کھیلو انڈیا اسکول گیمز پوری دلّی کے بہت سے مقامات پر منعقد کیا جائیگا جس میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم کمپلیکس، میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، کرنی سنگھ شوٹنگ رینج اور ڈاکٹر ایس پی ایم سوئمنگ کمپلیکس شامل ہیں۔ پروگرام میں تیراندازی ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال، باکسنگ ، فٹبال ، جمناسٹک ، ہاکی ، جوڈو ، کبڈی ، کھوکھو ، نشانے بازی ، تیراکی ، والی بال، ویٹ لفٹنگ اور کشتی جیسے 16 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہوگی  اور اگلے 9 دن 3500 سے زیادہ ایتھلیٹس  1250 افسران اور 800 سے زیادہ رضاکار اس میں حصہ لیں گے۔ 16 کھیلوں کے تحت 199 سونے کے تمغے ، 199 چاندی کے تمغے اور 275 کانسے کے تمغے دیے جائیں گے۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب نئی دہلی میں 31 جنوری 2018 کو شام 5 بجے سے منعقد کی جائے گی جسے اسٹار اسپورٹس 1 ، اسٹار اسپورٹس 1 ایچ ڈی، اسٹار اسپورٹس فرسٹ اور ہاٹ اسٹار پر ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا۔ اس پروگرام کا اختتام 8 فروری 2018 کو ہوگا۔

کھیلو انڈیا حلف

ہم حلف لیتے ہیں کہ

کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے،

کھیلیں گے اور کھیلنا سکھائیں گے،

کھیلوں سے جڑ کر ہم صحتمند بھارت بنائیں گے،

کھیل کھلاڑی کا ہم حوصلہ بڑھائیں گے،

ہم حلف لیتے ہیں کہ

ہار جیت سے آگے بڑھ کر میں کو ہم بنائیں گے،

کھیلوں سے کھِل کر ہم نیا  انقلاب لائیں گے،

نیو انڈیا بنائیں گے، کھلیں گے اور کھیلنا سکھائیں گے،

جئے ہند!

کھیلو ں میں اتنی طاقت ہے کہ یہ دنیا بدل سکتے ہیں۔ ان میں نوجوانوں میں جذبہ اور اتحاد پیدا کرنے کی اتنی طاقت ہے کہ کسی دوسری چیز میں نہیں۔ اس یقین کے ساتھ کھیلو انڈیا لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اسwww.kheloindia.gov.in ویب سائٹ پر لاگ اِن کرکے حلف لیں۔ عوام اس نمبر پر بھی مسڈ کال دے سکتے ہیں۔902-900-1431 ۔ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے ابھی تک اس مہم کی حمایت میں حلف لیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More