16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کینسر کے علاج کے لئے آیوروید جیسے قدیم طبی طریقوں کی تلاش کی جائے:نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی،؍جنوری،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے طبی تحقیق کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ کینسر کی روک تھام اور علاج کے لئے نئے طریقہ علاج پیش کریں۔ وہ آج ممبئی میں ٹاٹا میموریل سینٹر میں گریجویشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر جناب  ودیاساگر راؤ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ تحقیق کاروں کو متبادل حل پیش کرنے کے لئے آیوروید جیسے قدیم بھارتی طبی نظام کی تلاش کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ آیا کینسر کے علاج کو زیادہ قابل برداشت اور سستا بنانے کے لئے ملک میں تیار کردہ دیگر سستے طریقہ علاج استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ کینسر بھارت میں عوامی صحت کی ایک بڑی تشویش  ہے اور اموات کی 10 بڑی وجہوں میں ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک بہت ہی مہلک مرض  ہے اور اس کا علاج بھی بہت مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرض کی ممکنہ وجوہات کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس  کے آغاز میں ہی اس کی تشخیص سے ملک میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نائب صدرجمہوریہ نے ڈاکٹروں اور طبی پیشے سے جڑے طلباء سے کہا کہ وہ ذاتی  صفائی ستھرائی اور آس پاس میں صفائی ستھرائی  رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی صفائی کی کمی کی وجہ سے ایچ پی وی  جیسے انفیکشن ہوسکتے ہیں جس کے نتیجے میں  رحم کے کینسر کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

نائب صدرنے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج سے متعلق زیادہ تعداد میں مریضوں کے ٹھہرنے جیسے مراکز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مراکز مریضوں کو ان کے درد کو کم کرنے اور جذباتی طور پر دکھوں کو کم کرنے کے لئے راحت فراہم کرنے کی خاطر ضروری ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے حکومت، میڈیا اور ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ان اقدامات کو فروغ دیں جن سے کینسر کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دستیاب علاج کے بارے میں بھی لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ لوگوں کی جانچ سے کینسر کی آغاز میں تشخیص کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ لوگ انہیں پرانی روایات کی طرف پلٹیں کہ جس طرح ہم پہلے رہتے تھے اور سوچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں، خاص طور پر نوجوانوں میں اس بات کے لئے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں صحت مند طرزندگی اپنانی چاہئے اور جنگ فوڈ کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لئے  طلباء کو یوگا کی تربیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا صحت مند زندگی کے لئے  ایک جامع طریقہ کارہے اور اس بات کے ثبوت ہیں کہ اس سے زندگی کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More