16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کے وی آئی سی نے دیوالی کے لئے اعلی معیار والے ململ فیبرک کے ماسک لانچ کئے

Urdu News

نئی دہلی، بر ف جیسے سفید اور چمکیلے دلکش کھادی کے نئے  چہرے کے ماسک کے ساتھ اس دیوالی تہوار کے مبارک باد  اور نیک خواہشات۔ دیوالی تہوار کے مدنظر ، کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) نے  مغربی بنگال کے  روایتی  کھادی کاریگروں کے ذریعہ  اصلی ململ کپڑے ، ایک اعلی معیار اور انتہائی باریک سوتی کپڑے سے بنے دو سطحی ماسک کا  ایک محدود ایڈیشن لانچ کیا ہے ۔ ان ماسک پر ہیپی دیوالی لکھا ہوا ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کے وی آئی سی ، کرسمس اور نئے سال کے لئے  خصوصی ماسک بھی  لانچ کرے گا۔  دو سطحی کھادی سوتی اور تین سطحی سلک ماسک کے زبردست عوامی  ردعمل کے بعد ململ کپڑے کے  فیس ماسک تیار کئے گئےہیں۔ ابھی تک کے وی آئی سی نے چھ ماہ سے بھی  کم عرصے میں ملک بھر میں 18 لاکھ سے زیادہ   ایسے ماسک فروخت کئے ہیں۔

دیوالی  ململ فیس ماسک کی قیمت  برائے نام  75 روپے ہے اور یہ دہلی میں  کھادی آؤٹ لیٹ اور کے وی آئی سی کے آن لائن ای پورٹل www.khadiindia.gov.in. کے ذریعہ سے آن لائن فروخت کے لئے  دستیاب ہیں۔

دیگر کھادی کے  جداگانہ فیس ماسک کی طرح ، ململ کے فیس ماسک بھی جلد کے مطابق ، دھونے کے لائق  ،دوبارہ استعمال کرسکنے والے اور  بائیو ڈی گریڈایبل  اور معاشی اعتبار سے کفایتی  فیس ماسک  ہیں جو تمام جیبوں کےلئے مناسب ہیں۔اس فیس ماسک میں اصل سفید ململ کے کپڑے کی  دو پرتیں ہوتی ہیں۔ماسک پر چمکیلے سرخ  پائپن کا ڈیزائن بنا ہوا ہےکیونکہ اسے  تہوار کے  لباس کے ساتھ میل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیاہے۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ دوہری پرت کے   دیوالی فیس ماسک کی قیمت بہت کم ہے، لیکن اس کی قدر  بہت بڑی ہے۔ تہواروں کے موقعوں کے دھیان میں رکھتے ہوئے لوگوں کو وبا سے بچانے کے لئے  کے وی  آئی  سی کی  یہ ایک اور کوشش ہے۔

جناب سکسینہ نے کہا ،بیماری کے   پھیلاؤ سے  لوگوں کی حفاظت کر نے کے علاوہ،   کے وی آئی سی مسلسل چہرے کے ماسک کو فیشن ایبل بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ ان ململ کپڑے کے  فیس ماسک میں  ہمارے  چہرے کے ماسک میں تنوع کو جوڑا ہے   جن میں  سوتی  اور ریشمی ماسک بھی  شامل ہیں۔ اسکے ساتھ ہی ململ کے یہ ماسک کھادی کاریگروں کے لئے اضافی روزگار  پیدا کررہا ہے۔

اس کپڑےکو فیس ماسک کو اس لئے چنا گیا ہے کہ یہ اندر نمی کی مقدار کو  بنائے رکھنے میں  مدد کرتا ہے،  جبکہ   ہوا کو گذرنے کے لئے  ایک آسان  راستہ  فراہم کرتا ہے۔ اس ماسک کو خاص بنانے والی  ایک اور بات یہ ہے کہ    اس کپڑے کو    ہاتھ سے کاتا جاتا ہے  اور ہاتھ سے  بنا جاتا ہے، جو  جلد پر   بے حد ملائم  محسوس ہوتے ہیں اور لمبے عرصے تک   استعمال کے لئے آرام دہ ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More