17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گارو ہلز کے وفد کی ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دلّی ، جون؍میگھالیہ کی مختلف قبائل تنظیموں کی جانب سے گارو ہلز کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اپنے مطالبات پرمشتمل ایک میمورینڈم بھی پیش کیا ۔ یہ وفد ہاجونگ ، رابھاس ، کوچس ، بورو۔کچاریز اور منس قبائل پر مشتمل ہے ۔
وفد کی اہم مانگ گارو ہلز آٹونومس ڈسٹرکٹ کونسل ( جی ایچ اے ڈی سی ) ، تورا ، میگھالیہ میں ان قبائل کے لئے دس نشستوں کے لئے ریزرویشن اور کونسل میں چند ممبران کی نامزدگی ہے ۔ انہوں نے کونسل کے لئے ایک قبائل جوان بورا ( گاؤں کا سربراہ ) کی نامزدگی کی بھی مانگ کی ہے ۔
دیگر اہم مطالبات میں ان قبائل کے لئے روزگارمیں ریزرویشن اور دیہی قبائل مثلاً ہاجونگس ، رابھاس ، کوچس ، بورو ۔کچریز اور منس وغیرہ کے لئے شیڈول 6 کے پیر 1 کے تحت ’’ آٹونومس ڈسٹرکٹ کونسل ‘‘ کا قیام عمل میں لانا ہے ۔
تفصیلی عرضداشت میں وفد کے ممبران نے کہا کہ ریاست میگھالیہ کومحض کھاسیس ، جنتی آس اور گارونامی قبائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے ، حالانکہ یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ ریاست میں دیگر قبائلی برادریاں بھی آباد ہیں ،جو کہ طویل عرصے سے اپنے آپ کو نظر انداز شدہ تصورکرنے لگی ہیں ۔
عرضداشت میں مزید شکایت کی گئی ہے کہ آئین کے شیڈول 6 کی ترمیم کے تحت گارو ہلز آٹونومس ڈسٹرکٹ کونسل کی مستحکم کرنے کے لئے اب تک جن اسٹیک ہولڈروں کو مدعو کیاگیا ہے وہ ان ہی تین قبائل برادریوں سے کھاسیس، جنتی آس اور گارو تعلق رکھتے ہیں ۔ وفد نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر برادریوں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئیے ۔
ڈاکٹرجتندر سنگھ نے وفد کے ممبران کے مطالبات کو سننے کے بعد تسلی دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت وفد کے ذریعہ اٹھائے گئے معاملات کو دیگر متعلقہ وزارتوں مثلاً قبائلی امور کی وزارت اور اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ رکھے گی اور یہ عرضداشت ان وزارتوں کو بھیجے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More