نئی دہلی، 22 فروری / کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کی وزارت دلی سرکار کے اشتراک سےدلی گرامین کھیل مہوتسو کا اہتما م کررہی ہے۔ یہ مہوتسو 25 سے 31 مارچ تک منعقد کیا جائے گا جس میں دلی کے قومی راجدھانی خطے کے دیہی علاقوں کے باصلاحیت لوگوں کو اس بات کے لئے مدعو کیا جائے گا کہ وہ آیئں اور دلی میں کھیلوں کے کلچر (ثقافت) کو فروغ دینے کے کثیر کھیل چیمپئن شپ میں شریک ہوں۔ آج یہاں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب وجےگوئل نےکہا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں میں کھیل کی ثقافت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا ہے۔ اس مہوتسو میں دیہی نوجوان کو بڑی تعداد مقبول کھیلوں میں شرکت کر سکے گی اور ان میں اس بات کےلئے حوصلہ ملے گا کہ وہ صحت مند زندگی کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کا مقصد تمام ملک کے دیہی علاقوں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ان میں ایتھلیٹکس ، کبڈی ، کھوکھو ، والی بال اور کشتی شامل ہے۔ ٹگ آف وار ، مٹکادوڑ بھی منعقد ہوگی ۔ جناب گوئل نے کہا کہ پانچ بلاکوں یعنی علی پور نانگلوئی نجف گڑھ مہرولی اور شاہدرہ میں رہنے والے نوجوان اس میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ میچ متعلقہ بلاکوں میں ہوں گے۔ بین بلاک مقابلے بوانہ میں ہوں گےا ور فائنل مقابلے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل کے شروع ہونے سے پہلے 28 مارچ 2017 کو افتتاحی تقریب ہوگی اور 31 مارچ کو اختتامی تقریب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دلی کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نامور پہلوانوں محترمہ گیتا پھوگٹ ، یوگیشور دت اور سشیل کمار کو مدعو کیا گیا ہے۔