20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنگٹوک-سکم میں علاقائی کانفرنس سے فولاد کے مرکزی وزیر کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی،2 /مارچ ،فولاد کے مرکزی وزیر چودھری بریندرسنگھ نے آج گنگٹوک سکم میں ‘‘ ہندوستان میں فولاد کی کھپت بڑھانا’’ موضوع پر پہلی علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ ہندوستان میں فولاد کی کھپت فی کس 61 کلوگرام ہے جبکہ عالمی اوسط 208 کلوگرام ہے۔ اس صورتحال میں ہندوستان میں فولاد کی کھپت بڑھانے کی کافی گنجائش ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تعمیرات صنعتی مشینری سے لے کر اشیاءصرف، بہت سی جگہوں پر فولاد کا استعمال ہوتا ہے۔ فولاد کی مضبوط صنعت ملک کی تیز رفتار صنعتی ترقی کی بنیاد ہے اور ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فولاد تیار کرنے والا ملک بن گیا ہے اور امید ہے کہ وہ 31-2030 تک 300 ملین ٹن خام لوہا تیار کرنے کی تنصیبی صلاحیت حاصل کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پروگراموں ، میک ان انڈیا، اسمارٹ سٹیز، ڈیجیٹل انڈیا اور اسکل انڈیا، قابل استطاعت مکانات پر مرکزی سرکار کا زور، ریلوے نظام کی وسعت، ملکی جہاز سازی کی صنعت کی ترقی، دفاعی سیکٹر کو پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھولنے اور موٹر گاڑیوں کے سیکٹر میں متوقع نشوونما سے ملک میں فولاد کی طلب میں کافی اضافہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More