نئی دہلی :صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی سے ایک شام قبل اپنے ہم وطنوں کو مبارک باد دی ہے۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے ‘‘گنیش چترتھی کے موقع پر میں اپنے ہم وطنوں کو صدق دلی سے مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان گنیش کی، جن کی دانشمندی، خوشحالی اور خوش قسمتی کے دیوتا کے طور پر پوجا کی جاتی ہے، انھیں عام طور پر نئے کام شروع کرنے کے موقع پر یاد کیا جاتا ہے۔ عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے گنیش چترتھی کے تہوار کی علمبرداری کی تاکہ ملک کی آزادی کی تحریک کے لیے فیضان حاصل کیا جاسکے۔ آج کے دن ہمیں چاہئے کہ ہم ان کے وژن کو یاد کریں اور ایک ایسے مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں جہاں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہو۔
خدا کرے بھگوان گنیش کے جنم دن کی تقریبات سے ہندوستان کی ترقی کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں اور وہ ہمیں خوشی، خوشحالی اور امن سے نوازیں۔’’