17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوا کے بلّی میں کثیر ماڈل لاجسٹک پارک کا افتتاح نقل و حمل کے سستے ذرائع اور جدید ترین سہولتوں سے تجارت اور صنعت کو وسیع پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، کونکن ریلوے  کے سی ایم ڈی  جناب سنجے گپتا  اور کنٹینر کارپوریشن  کے ڈائریکٹر جناب پی کے اگروال کے ہاتھوں گزشتہ  28  مارچ 2018 کو  کونکن ریلوے روٹ پر    ریاست گوا میں  واقع مڈگاؤں کے نزدیک بلی اسٹیشن پر    کثیر ماڈل لاجسٹک پارک کا  افتتاح عمل میں آیا۔ اس لاجسٹک پارک     کونکن ریلوے اور  کنٹینر  کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ  (کنکور) کے درمیان ہوئے   مفاہمت نامے کے مطابق    43 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے قائم    کیا گیا ہے ۔

ممبئی کے  جی این پی ٹی بندرگاہ کے اورگوا کے د رمیان  تقریباً 650 کلومیٹر کی دوری  ہے۔ فی الحال  گوا سے تقریباً 30 سے40 گھنٹے میں  سڑک کے راستے  کنٹینر کو  جے این پی ٹی  پہنچایا جاتا ہے۔    بلی اسٹیشن پر   کنٹینر ڈپو  کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد محض  16 سے 17 گھنٹے کے اندر   کنٹینر  وں کو جے این پی ٹی  پہنچایا جاسکتا ہے ۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ سامانوں کے   نقل وحمل میں آنے والی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔علاوہ ازیں اس سے سڑ ک کی بھیڑ بھاڑ بھی  ختم ہوگی اورآخری  اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ  ایندھن    میں بھی بچت ہوگی۔  اس کالازمی  نتیجہ یہ ہوگا کہ    ماحولیاتی آلودگی  میں بھی یقیناً کمی آئے گی۔

نقل و حمل کے سستے ذرائع  اورجدید ترین   سہولتوں   سے  گوا میں  تجارت اور صنعت دونوں کو وسیع پیمانے پر   فائدہ حاصل ہوگا۔ کنٹینر  کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ  (کنکور)  ، کونکن ریلوے  کے اشتراک  و تعاون سے  اس مقام پر  ان جدید ترین سہولتوں کو فراہم کررہاہے۔کثیر ماڈل لاجسٹک پارک کے   کام کاج کے   شروع ہونے کے بعد پہلے ہی سال میں امید ہے کہ ان سہولتوں سے کونکن ریلوے   کے لئے    اضافی  آمدنی کے   وسائل  پیدا ہوں گے ۔

یہ سہولتیں شروعات میں  81300 مربع میٹر سے زائد  رقبہ میں پھیلی ہوئی ہیں۔  مستقبل میں    جیسے جیسے   ٹریفک میں اضافہ ہوگا  اس میں   توسیع کی مزید گنجائش ہے۔  اس لاجسٹک پارک میں    گھریلو اور  خارجی کنٹینر ٹریفک،  دونوں کو   نمٹانے کی  صلاحیت ہوگی۔ کنٹینر ٹریفک کے علاوہ یہاں سے     کھلے اور   ڈھکے ہوئے  ویگن  دونوں سے  سامانوں کی نقل و حمل کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں یہاں پانچ ہزار  مربع میٹرکے رقبے میں کسٹم  کے حامل  ویئر ہاؤسنگ   کی جگہ   بھی بنائی گئی ہے   ۔ اس میں  سامانوں کی لدائی   ، دوبارہ پیکنگ  جیسی   متعدد  سہولتیں    دستیاب رہیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More