15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوا کے نیول وار کالج میں نیول ہائر کمانڈ کور س -32 کا افتتاحی کام کاج

Urdu News

نئی دہلی: بحریہ کےسابق  سربراہ  پی وی ایس ایم  ، اے وی ایس ایم  ،وی آر سی ،  وی ایس  ایم   ایڈ مرل ارون پرکاش نے آج   گوا میں  نیول وار کالج میں  32 واں  نیول ہائر کمانڈ کورس کا افتتاح کیا۔

 نیول  وار کالج  ہندوستانی بحریہ کا ایک ابتدائی  تربیتی ادارہ ہے اور ہندوستانی مسلح افواج کا تین میں سے ایک وار کالج ہے۔ ا س  موقع پر نیول  وار کالج کے کمانڈنٹ   رئیر ا یڈ مرل سندیپ  بیچا  بھی موجود تھے۔ نیول ہائر کمانڈ کور س  نیول  کالج کا ایک اہم کورس ہے ۔ اس کورس میں  کل  31 افسران شرکت کریں گے ۔ انٹر سروس   انٹی گریشن کو  فروغ دینے کے مقصد کودیکھتے ہوئے فوج  کے  5  کرنلز  ،  بحریہ کے 19  کپتان ، ائیرفورس کے  5  رگروپ کپتان اور ہندوستانی ساحلی  محافظ  کے دو کمانڈنٹ اس پروقار کورس میں شرکت کریں گے ۔

 گیسٹ  لیکچرس  ،سمپورزیم  ، کانکلیوز ، پینل مذاکروں ،تحقیقی کام  اور اسٹڈی  ٹورس   کے ذریعہ  کورس  شرکا کے ساتھ   موجودہ اور ریٹائر سینئر فوجی  افسران  ،سفارتکار ،  سرکاری حکام اور کارپوریٹ کے سربراہ بات چیت کریں گے ۔ شرکت کرنے والے افسران  عام طورپر ملک اور خاص کر مسلح افواج کے اسٹریٹجک اور آپریشنل  اہمیت کے  مختلف موضوعات پر تحقیق  کا کام  بھی  انجام دیں  گے۔ باصلاحیت  آفیسرز   دفاع اور اہم  وکلیدی نوعیت کے مطالعات میں   ایم فل ڈگری   کے  ایوارڈ  کی سمت  بھی  کام کریں  گے ۔ اس کورس کا اہم  پوائنٹ  مئو کے  آرمی وار کالج میں  ایک  پانچ  ہفتے کا مشترکہ آپریشن کیپ سول  ( جے اوسی اے پی ) ہے  ، جہاں  متعلقہ سروسز وار کالجز میں سبھی افسران  ہائر کمانڈ کورس میں  شرکت کریں  گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More