نئی دہلی، جنوری؍ہندوستانی بحریہ کا ایک جنگی طیارہ مِگ-29 آج گوا ہوائی اڈے پر بحریہ کے فضائی اسٹیشن ہنسا کے پاس حادثےکا شکار ہوگیا۔ جنگی طیارے کے پائلٹ بحفاظت جہاز میں سے نکل آئے۔ طیارے میں لگی آگ کوبجھا دیا گیا ہے او ر بورڈ آف انکوائری نے جہاز کے حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ گوا میں رَن وے کو صاف کردیا گیا ہے اور خدمات تیزی سے بحال کر دی گئی ہے۔