21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس سمواد کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی،  صنعت و تجارت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں آج یہاں ادیوگ بھون میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم) ایس پی وی اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ جی ای ایم کی سی ای او محترمہ ایس رادھان چوہان اور سی آئی آئی کے ڈی جی چندرجیت بنرجی نے جی ای ایم ، ایس پی وی  اور سی آئی آئی کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

 جی ای ایم اور سی آئی آئی کے درمیان اس مفاہمت نامے کا مقصد جی ای ایم سمواد کا قیام ہے جو کہ ہندوستانی صنعت و  صنعت سازی کے فروغ کے لئے صنعت سے متعلق شراکت داری اور باہمی تعاون پر مبنی ایک نقطہ نظر ہے۔ اس مہم کے ایک جزو کے طور پر جی ای ایم اور ہندوستانی صنعت مل جل کر درج ذیل کام کریں گے:

  • جی ای ایم سے متعلق بیداری اور ملک بھرسے آن بورڈ انڈسٹری ممبران کی تخلیق۔
  • ہندوستانی صنعت کے ساتھ اشتراک کے لئے جی ای ایم۔ انڈسٹری فورم کی تخلیق تاکہ مصنوعات کی تکنیکی خصوصیات سے متعلق اِن پُٹ اور سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ خریدی جانے والی خدمات سے متعلق  ایس ایل اے   حاصل کی جاسکے، ایم ایس ایم ای سے خاص طور پر خریدی جانے والی مصنوعات / خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے، سبھی متعلقین پر مشتمل سالانہ سرکاری خرید کنوونشن کا انعقاد کیا جاسکے اور سی آئی آئی کے علاقائی دفاتر میں جی ای ایم ریسورس مراکز قائم کئے جاسکیں۔
  • محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس غیر معمولی اقدام کے لئے جی ای ایم اور سی آئی آئی کو مبارکباد دی۔ یہ اقدام ملک بھر کی صنعتوں اور صنعت سازی کے عمل کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوا ۔
  • انہی خطوط پر مستقبل میں دیگر صنعتی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More