15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے اہم مشن ہمہ گیریت کے نظریئے سے شروع کئے گئے ہیں:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ وزارت کے اہم مشن ہمہ گیریت کے نظریئے سے شروع کئے گئے ہیں۔ وہ آج یہاں سیمنٹ بنانے والوں کی انجمن کے ذریعہ منعقدہ ’’کنکری ٹیک-فائدے کے حصول کے لئے ہمہ گیریت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سوچھتا مشن ایک جن آندولن بن چکا ہے جس میں شہریوں کی غیر معمولی شرکت کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے تئیں عادات واطوار میں تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ جناب پوری نے اجتماع کو بتایا کہ سوچھ سرویکشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے  19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت کو پوری طرح ختم کرکے مکمل صفائی ستھرائی کا نشانہ حاصل کیا ہے اور یہ تحریک مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائدے کے حصول کےلئے ہمہ گیریت  کا موضوع ان ضروریات کی عکاسی کرتا ہے جو پوری دنیا میں تعاون اور تحفظ کو فروغ دے رہی ہیں۔

 جنا ب پردیپ سنگھ پوری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  ماحولیات  سے الگ تھلگ ہوکر ہم سماجی – اقتصادی ترقی کے بارے میں سوچ نہیں سکتے ، کہا کہ آب وہوا سے متعلق کارروائی  کےبغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہمیں ایک ایسے  ذہن کی ضرورت ہے جو  آب وہوا کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کے مطابق ترقی کو فروغ دے سکے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھارت نے  پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کا خاکہ بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے ، وزیر موصوف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی تعجب نہیں کہ ملک کی قومی ترقی کے اہداف  کی عکاسی  ایس ڈی جی میں بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایس ڈی جی  کو وقت سے پہلے ہی حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔

 سوچھ بھارت مشن کے بارے میں جناب پوری نے  اپنے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ  اس مشن کے تحت  شہری علاقوں میں 60 لاکھ مکانوں میں بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ  4 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں اور اکتوبر 2019 سے پہلے 67 لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کا اپنا ہدف حاصل کرلیں گے۔ البتہ انہوں نے مزید کہا کہ بیت الخلاء کی تعمیر کا ہدف حاصل کرناایک الگ بات ہے  جبکہ ہندوستان کو  کھلے میں بیت الخلاء سے پاک ملک بنانے کا نظریئے کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں روایتی کے ساتھ ساتھ   اختراعی طریقوں سے عادات واطوار میں تبدیلی پیدا کرنا ضروری ہے۔

احیاء کے اٹل مشن اور  شہری تبدیلی (امرُت) کے تحت 74000 کروڑ روپے کی لاگت سے 2400 سے زیادہ پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جس کا مقصد پانی کی سپلائی کو بہتر بنانا ، گندے پانی کی نکاسی کا نظام درست کرنا اور  2015 سے 2020 کے دوران ریاستوں کے سالانہ ایکشن پلان کو منظوری دینا ہے۔ جناب پوری نے بتایا کہ ہم نے  امرت ٹیکنالوجی چیلنج بھی متعارف کرایا ہے  ، جس میں سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے لئے  انسانوں کے داخل نہ ہونے کی ضرورت کو  لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ سٹیز اسمارٹ پائیدار  اور بہتر صفائی ستھرائی کے نظام کو  پرائیویٹ پبلک ساجھیداری کے ذریعے فروغ دے رہی ہیں۔

پی ایم اے وائی کے تحت حکومت شہروں میں آنے والے غریب لوگوں کے لئے  قابل برداشت قیمت والے مکان تعمیر کررہی ہے تاکہ غریب افراد بھی ایک باوقار زندگی گزار سکیں۔ ہاؤسنگ کو بنیادی ڈھانچے کے تحت زمرہ بندی کئے جانے سے لے کر جی ایس ٹی کے تحت ٹیکس کی کم شرحوں کے نفاذ تک، سبسڈی کی فراہمی کے لئے قرض سے منسلک مراعات کی فراہمی تک  حکومت نے زمین جائیداد کے سیکٹر کے لئے ایک مؤثر ماحول تشکیل دیا ہے اور یہ سب سے زیادہ تیزی سے ابھرنے والا اور سرمایہ کاری کے لئے سب سے بہتر مواقع فراہم کرنے والا سیکٹر بن گیا ہے۔ جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت جگی جھونپڑیوں والے علاقے کی ترقی  کے تئیں عہد بستہ ہے اور ایسی جگہوں پر رہنے والوں کو یقین دلاتی کہ انہیں فلاح کے نام پر ان کے گھروں سے زبردستی نہیں ہٹایا جائے گا۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ پی ایم اے وائی (یو)  کے تحت 2022 تک 1.1 کروڑ  مکان تعمیر کرنے کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے۔ جناب پوری نے  اپنی اس خوشی کا اظہار کیا کہ  63 لاکھ مکانوں کی  تعمیر کے لئے پہلے ہی  مزدوری دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 2019 کے وسط تک  ہم  باقی 50 لاکھ  مکانوں کی تعمیر کی بھی منظور ی دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے تحت ہر ایک کے پاس اپنے معیار کا مکان ہوگا۔

 حکومت کی ایک اور اہم اسکیم کے بارے میں ،جس کے لئے ایچ یو اے کی وزارت  ذمہ دار ہے ،بولتےہوئے جناب پوری نے کہا کہ یہ ملک میں ایک سو اسمارٹ سٹیز  کی تشکیل سے منسلک ہے۔ وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ  اسمارٹ سٹیز مشن دوسرے بنیادی ڈھانچے کےپروجیکٹوں جیسے  امرت ، پی ایم اے وائی اور  سوچھ بھارت مشن جیسے بنیادی ڈھانچے کے دوسرے پروجیکٹوں کے ساتھ  تال میل رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف شہروں میں اسمارٹ سڑکوں کا پروجیکٹ ، ریاستی تحفظ ، پانی کی ترقی اور سرکاری مقامات کی ترقی کو مختلف شہروں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

جناب پوری نے  ہندوستان کی سیمنٹ کی صنعت کو دنیا میں دوسرا سب سے بڑا ملک بننے پر مبارک باد دی ہے جس کی صلاحیت 500 ملین ٹن ہے اور  جس کی توانائی کی پیداوار  عالمی تنصیبات کا صرف 8 فیصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More