نئی دہلی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے آج ملک میں تیز رفتار شہری کرن کے تناظر میں شہری اراضی کے کمیاب وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے میگا شہروں کے ایف ایس آئی اور ایف اے آر ضوابط کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ۔ انہوں آج یہاں نئی میٹرو ریل پالیسی پر منقعدہ قومی تجزیہ کاری ورکشاپ میں مختلف ریاستوں کے سینئر حکام اور ملک بھر کے میٹرو ریل کارپوریش کے چیف ایکزیکیٹو سے خطاب کیا ۔ وزیر موصوف گذشتہ ماہ مرکزی کابینہ کے ذریعہ منظور کی گئی نئی پالیسی کا اجراء کیا ۔
جناب پوری نے شہری ترقیات کو تیز کرنے کے لیے فلور اسپیس انڈیکس (ایف ایس آئی) اور فلور ایریا ریشیو (ایف اے آر) سے متلعق ضوابط میں رعایت دینے کے نیتی آیوگ کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت کے حکام سے ایک ملین اور اس سے زیادہ کی آبادی والے تمام 53 شہروں میں مذکورہ ضوابط کا مقررہ وقت میں جائزہ لینے کے لیے کہا ۔ انہوں نے مناسب وقت میں ایک ملین سے کم آبادی والی ریاستی راجدھانی کا بھی جائزہ لینے کو کہا ۔ ریاستوں اور شہروں کی مشاورت سے کئے جانے والے اس جائزے میں موجودہ ضوابط کا جائزہ اور کس حد تک اس کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ شامل ہے ۔ وزیر موصوف نے پای کی سپلائی اور صفائی کے نظام ، سڑکوں کے جگہوں وغیرہ کو یقینی بنانے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے متعلق قلیل اور طویل مدتی مداخلت کی نشاندہی کی بھی ہدایت دی ۔
شہروں میں خستہ حال عوامی ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب پوری نے ذاتی موٹورائزڈ ٹرانسپورٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ٹھوس شہری ترقیات فروغ دینے کی غرض سے اراضی کے مربوط استعمال اور نقل و حمل کی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔