16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہردیپ پوری نے جنوری 2020 میں منعقد ہونے والے سوچھ سرویکشن 2020 کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سوچھ سرویکشن 2020 (ایس ایس 2020) کا آغاز کیا، جو مکانات اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے منعقد کئے گئے سالانہ صفائی ستھرائی کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سوچھ سرویکشن 2020 ٹول کٹ، ایس بی ایم واٹر پلس پروٹوکول اور ٹول کٹ، سوچھ نگر کا بھی آغاز کیا گیا، جو ایک مربوط ویسٹ مینجمنٹ ایپ اور اے آئی سے منسلک ایم ایس بی ایم ایپ ہے۔ یہ موقع ریاستوں اور شہروں کے لئے ویب کاسٹ لائیو کا تھا، تاکہ ملک بھر سے اس کا آغاز دیکھا جاسکے۔ اس ایونٹ کے موقع پر ایک خصوصی سوچھ سرویکشن ٹیم گانے کا بھی آغاز کیا گیا، جس میں کنگنا راناوت، گلوکار کیلاش کھیر اور مونالی ٹھاکر بھی ہیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر وی کے جندل اور بہت سی شہری مقامی اداروں کے نمائندے بھی اس کے آغاز کے موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ اس سال کے شروع میں ہم نے سوچھ سرویکشن لیگ 2020 (ایس ایس لیگ 2020) کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد صفائی ستھرائی سے متعلق سروس سطح کی کارکردگی کی نگرانی جاری رکھنے کے ساتھ شہروں کی بنیادی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔ جنوری 2020 میں منعقد ہونے والے فیلڈ سروے کے ساتھ سوچھ سرویکشن 2020 کے آغاز کے لئے آج کا ایونٹ خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ہم کو صفائی ستھرائی، نئی دہلی کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے اور گندگی ہٹا نے کے ہمارے وعدے کو ایک بار پھر عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا نے ایس ایس 2020 سے متعلق اپنی نمائندگی کے دوران کہا تھا کہ ہر سال سوچھ سرویکشن کو اختراعی انداز میں ازسرنو تشکیل دیا جائے گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عمل آوری زیادہ سے زیادہ کارآمد ہوگئی ہے۔ انھوں نے ایس ایس 2020 کے اہم فوکس والے علاقوں کے بارے میں بھی تذکرہ کیا تھا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0013RG1.jpg

جناب مشرا نے ایس ایس 2019 سے ایس ایس 2020 کے اہم فرق کرنے والے کو اجاگر کیا تھا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00226DU.jpg

مزید برآں تسلسل اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے گندگی اور استعمال شدہ پانی کی صفائی سے متعلق مکمل بندوبست کے لئے  ایک اہم فوکس ایس ایس 2020 انڈیکٹرس۔ سہ ماہی اور سالانہ تجزیہ،   دونوں کے لئے۔ موجود ہیں۔ یہ انڈیکٹرس الیکشن منشور میں حکومت کے ذریعہ کئے گئے وعدے کے عین مطابق ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کے عہد کااعادہ کرتے ہوئے وزارت نے واٹرپلس پروٹوکول اوراس سے متعلقہ آلات کٹ کو بھی لانچ کیا ہے۔ کھلے میں رفع حاجت سے مبرا( او ڈی ایف)، او ڈی ایف پلس اور او ڈی ایف پلس پلس سے آگے بڑھتے ہوئے واٹرپلس پروٹوکول کا مقصد شہروں اور قصبوں کے لئے ایک رہنماخطوط فراہم کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکےکہ بغیر صاف کئے کوئی بھی  استعمال شدہ پانی ماحولیات میں نہ بہایاجاسکے۔ اس طرح سے صفائی ستھرائی ویلیو چین میں پائیداری آتی ہے۔ یہ جل شکتی ابھیان کےتحت پانی کے تحفظ اور پانی کے دوبارہ استعمال پر حکومت کی خصوصی توجہ کے عین مطابق ہے۔ علاوہ ازیں یہ صاف ستھرے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق بھی ہے۔ آلات کٹ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ طے کئے گئے تفصیلی ایس بی ایم واٹرپلس پروٹوکول کو فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں متعدد شراکت داروں کی جانب سے حاصل کئے جانے والے اقرار نامہ کے  فارمیٹس بھی موجود ہیں۔ ان اقرار نامہ فارمیٹس کو وارڈوں/ ورک سرکل(جہاں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے)اور شہروں کو ایس بی ایم واٹرپلس اقرار نامہ اور سرٹیفکیشن کے عمل کے حصے کے طور پر جمع کرنے کی  ضرورت ہوتی ہے۔

ایس ایس 2020 کا انعقاد جنوری 2020میں کیا جائے گا۔ سوچھ سرویکشن کابڑا زور  ہمیشہ شہریوں کی شراکت داری پر رہا ہے۔ خواہ یہ شہریوں کے فیڈ بیک کے ذریعہ ہو یا شہریوں کی شراکت داری کو شامل کرکے انڈیکٹرس کے ذریعہ ہو۔ اس سال شہریوں کے براہ راست رد عمل کے ذریعہ سوچھتا پر شہروں کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کی تصدیق کے ذریعہ شہریوں پر مرکوز  فوکس کو کافی حد تک بڑھایا گیا ہے۔ شہری بلدیاتی اداروں( یو ایل بی) اور شہریوں کے لئے فضلات کے بندوبست سے متعلق مربوط حل فراہم کرنے پر اپنی توجہ مزید  جاری رکھتے ہوئے ہاؤ سنگ اور شہری امور کی وزارت نے سوچھ نگر موبائل ایپ کابھی  آغاز کیاہے۔ روٹ اور گاڑیوں کی نگرانی ،شہریوں کے لئے نوٹیفکیشن، فضلات کو جمع کرنے کے لئے پوز ر فیس کی آن لائن وصولی اور شکایات کے ازالہ کے لئے موثر میکنزم کے ذریعہ شہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ فضلات او رکوڑے کو اکٹھا کرنے کاپتہ لگانے جیسی خصوصیات  کا حامل یہ ایپ متعدد مسائل اور امور کے لئے جواب فراہم کرے گا جو مسائل فضلات کے موثر بندوبست کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ یہ مسائل نگرانی کا فقدان، الگ کئے گئے فضلات کو اکٹھا کرنا، فضلات ڈھونے والی گاڑیوں او رکوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کاپتہ لگانا جیسے امور ہیں۔

اس پروگرام کے دوران آرٹی فیشیل انٹلی جنس(اے آئی) پر مبنی ایم ایس بی ایم ایپ کااجرا ءبھی عمل میں آیا۔اس موبائل ایپ کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس ایپ سے مستفید شخص کے چہرے کی شناخت اور آرٹی فیشیل  انٹلی جنس کااستعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کئے گئے فوٹو میں ٹوائلٹس سیٹ کاپتہ لگانے میں مدد فراہم ہوتی ہے۔اس  ایپ سے نہ صرف  ایس بی ایم۔ یو کے تحت انفرادی گھرانے کے بیت الخلاء( آئی ایچ ایچ ایل) کے درخواست دہندگان کو فوٹو گراف کے اپ لوڈ ہونے کے بعد صحیح وقت میں  اپنی درخواست  کی صورتحال  جاننے میں آسانی فراہم ہوتی ہے۔بلکہ انہیں صحیح فوٹو اپ لوڈ کرنے میں بھی آسانی فراہم ہوتی ہے۔اس ایپ سے متعلقہ شہری بلدیاتی اداروں کے نوڈل آفیسر کو  بھی درخواست کی تصدیق اور منظور کرنے کے عمل میں مدد فراہم ہوگی۔اس طرح سے درخواستوں کے لئے پروسیسنگ کے ا وقات میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔اجراء کا یہ پروگرام سوچھ سرویکشن تھیم گانے کی ریلیز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ایک طرف جہاں پدم شری ایورڈ سے سرفراز کیلاش کھیر اور منالی ٹھاکور نے‘‘ سووچھتا ادھیکار ہے’’ کے عنوان سے گانے میں اپنی آواز دی ہے وہیں قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رانوت بھی اس وڈیو میں نظر آئیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More