18.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمارے میڈیکل کالجوںمیں معیاری تعلیم ہندوستان کے صحت مند مستقبل کے لیے لازمی ہے: نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائڈو نے کہا ہے کہ ہمارے میڈیکل کالجوں میں معیاری تعلیم کا ہونا ہندوستان کے صحت مند مستقبل  کی بنیاد ہے۔  انہوں نے علاج کے دوران مریضوں  کے ساتھ  ہمدردانہ رویہ رکھنے  کی بھی اپیل کی۔  وہ آج چنئی میں تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 30 ویں جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔  اس موقع پر، تمل ناڈو کے وزیر صحت ڈاکٹر سی وجے بھاسکر، تامل ناڈو  کے ماہی گیری کے وزیرجناب ڈی جے کمار اور دیگر شخصیات  بھی  موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو لازمی طور پر طالب علموں کی تعلیم کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنا چاہئے اوردنیا کے بہترین اذہان سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  اگر ہم خود اس سے الگ تھلگ رکھا  تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحت کی نگرانی  کی صورتحال بنیادی طور پر صحت کی نگرانی والے عملوں پر موقوف  ہے نوجوان ڈاکٹروں کو اپنے پہلے پروموشن سے قبل  لازمی طور پر دیہی علاقوں میں کام کرنا ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ موجودہ  ہندوستانی منظر نامے میں ڈاکٹروں کے بہت سے مواقع دستیاب ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہماری آبادی کو فائدہ پہنچانے کے لئے بہترین عالمی معیار کا طرز عمل  اپنانا ہوگا۔ انہیں مسلسل مزید  اہم ترین اہداف مقرر کرنا ہوگا اور ان کے حصول کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More